حیات قدسی — Page 296
۲۹۶ وہ عورت جس کا میں گرویدہ تھا خواب میں نظر آئی۔اس وقت اس کی شکل مجھے نہایت ہی کر یہ دکھائی دی۔جس کو دیکھتے ہی میرے دل میں شدید نفرت کا جذبہ پیدا ہو گیا۔جب میں بیدار ہوا تو میں نے محسوس کیا کہ میرے قلب سے اس عورت کی محبت کا نقش بالکل مٹا دیا گیا ہے۔صبح میں نے حضرت اقدس علیہ السلام کے حضور حاضر ہو کر عرض کیا کہ اب مجھے اس عورت کی خواہش نہیں رہی۔بلکہ طبیعت میں اس کے تصور سے بھی کراہیت محسوس ہوتی ہے۔پس آپ میرے لئے اب یہ دعا فرمائیں کہ خدا تعالیٰ میرے اس گناہ کو معاف فرمائے اور اپنی پاک محبت کے سایہ میں وقت گذارنے کی توفیق عطا فرمائے۔احمدی نام کی شہرت سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک الگ تھلگ بستی میں مبعوث ہوئے۔لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ آپ کی زندگی میں ہی آپ کا اور آپ کی جماعت اور ماننے والوں کا نام جگہ جگہ مشہور ہو گیا۔اور یہ شہرت با وجود شدید مخالفت کے دن بدن روز افزوں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد سعادت میں جب جماعت بہت قلیل تھی۔ایک دفعہ مجھے شہری آبادی سے دور ایک گاؤں کی مسجد میں جانے کا اتفاق ہوا۔میں نے مسجد میں داخل ہوتے ہی بآواز بلند امام صاحب مسجد اور دوسرے حاضرین کو " السلام علیکم کہا۔پھر ان کے دریافت کرنے پر بتایا کہ میں احمدی ہوں۔اس پر امام مسجد نے بڑے جوش سے کہا کہ احمدی تو ہم اہل سنت و الجماعت کے لوگ ہیں۔میں نے کہا کہ آپ کا تو صرف دعوی ہے کہ آپ احمدی ہیں لیکن ہمارے احمدی ہونے پر دلیل بھی ہے۔اور وہ دلیل مسلمات خصم میں سے ہے۔اور وہ اس طرح کہ آپ ابھی ایک رقعہ اپنے کسی شناسا کو لکھیں اور اس کے میں اپنے نام کے ساتھ احمدی“ کا لفظ بھی تحریر کر دیں۔اور پھر مکتوب الیہ کی طرف سے جواب کا انتظار کریں اور یہ دیکھیں کہ وہ آپ کے نام کے ساتھ احمدی کا لفظ پڑھ کر وہ کیا سمجھتا ہے۔آیا اہلسنت والجماعت کا ایک فرد یا کچھ اور۔امام مسجد صاحب نے جلدی سے ایک رقعہ اپنی بیوی کے بھائیوں کے نام لکھا جو اتفاقاً کسی تقریب پر چند دن کے لئے ان کے گھر آئے ہوئے تھے۔یہ رقعہ انہوں نے ایک لڑکے کے ہاتھ گھر بھجوا دیا۔جب یہ رقعہ امام مسجد صاحب کے نسبتی بھائیوں کو پہنچا تو وہ اسی وقت مسجد میں آئے اور آتے