حیات قدسی — Page 264
۲۶۴ پس کامل خوف اور کامل محبت کے ذریعہ جب انسان اپنے ازلی محبوب کے سامنے اپنے قلب کو اصفے اور اطہر بنا کر پیش کر دیتا ہے تو یہ حالت خوارق اور معجزات کے ظہور کا باعث بن جاتی ہے۔۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔اس کی قدرتیں بے انتہا ہیں مگر بقدر یقین لوگوں پر ظاہر ہوتی ہیں۔جن کو یقین اور محبت اور اس کی طرف انقطاع عطا کیا گیا ہے اور نفسانی عادتوں سے باہر کئے گئے ہیں انہی کے لئے خوارق عادت قدرتیں ظاہر ہوتی ہیں۔خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے مگر خارق عادت قدرتوں کے دکھانے کا انہی کے لئے ارادہ کرتا ہے جو خدا کے لئے اپنی عادتوں کو پھاڑتے ہیں۔وہ خارق عادت قدرت اسی جگہ دکھلاتا ہے جہاں خارق عادت تبدیلی ظاہر ہوتی ہے خوارق اور معجزات کی یہی جڑ ہے۔یہ خدا ہے جو ہمارے سلسلہ کی شرط ہے اس پر ایمان لاؤ اور اپنے نفس پر اپنے آراموں پر اور اپنے کل تعلقات پر اس کو مقدم رکھو اور عملی طور پر بہادری کے ساتھ اس کی راہ میں صدق و وفا دکھلا ؤ۔دنیا اپنے اسباب اور اپنے عزیزوں پر اس کو مقدم نہیں رکھتی مگر تم اس کو مقدم رکھو تا تم آسمان پر اس کی جماعت لکھے جاؤ۔رحمت کے نشان دکھلا نا قدیم سے خدا کی عادت ہے مگر تم اس حالت میں اس عادت سے حصہ لے سکتے ہو کہ تم میں اور اس میں کچھ جدائی نہ رہے۔اور تمہاری مرضی اس کی مرضی اور تمہاری خواہشیں اس کی خواہشیں ہو جائیں۔اور تمہارا سر ہر ایک وقت اور ہر ایک حالت مراد یابی اور نامرادی میں اس کے آستانہ پر پڑار ہے۔تا جو چاہے سو کرے۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم میں وہ خدا ظاہر ہوگا جس نے مدت سے اپنا چہرہ چھپا لیا ہے۔کیا کوئی تم میں ہے جو اس پر عمل کرے اور اس کی رضا کا طالب ہو جائے۔اور اس کی قضا و قدر پر ناراض نہ ہو۔سو تم مصیبت کو دیکھ کر اور بھی قدم آگے رکھو کہ یہ تمہاری ترقی کا ذریعہ ہے۔66 دست غیب چوہدری اللہ داد صاحب برادر زادہ چوہدری محمد عبد اللہ صاحب نمبر دار موضع سعد اللہ پور کے رہنے والے تھے۔خدا تعالیٰ نے ان پر سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اعجازی برکت سے بعض نشانات ظاہر فرمائے اور ان کو احمدیت کی توفیق بخشی۔وہ میری معیت میں سیدنا حضرت اقدس کے سفر جہلم میں حضور کے ساتھ گئے۔اور جہلم میں حضور کی ملاقات اور زیارت سے مشرف ہو کر صحابیت کا