حیات قدسی — Page 259
۲۵۹ ارشادسید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز میں سمجھتا ہوں کہ مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کا اللہ تعالیٰ نے جو بحر کھولا ہے وہ بھی زیادہ تر اسی زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔پہلے ان کی علمی حالت ایسی نہیں تھی مگر بعد میں جیسے یکدم کسی کو پستی سے اُٹھا کر بلندی تک پہنچادیا جاتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے ان کو مقبولیت عطا فرمائی اور ان کے علم میں ایسی وسعت پیدا کر دی کہ صوفی مزاج لوگوں کے لئے ان کی تقریر بہت ہی دلچسپ، دلوں پر اثر کرنے والی اور شبہات و وساوس کو دور کرنے والی ہوتی ہے۔گزشتہ دنوں میں شملہ گیا تو ایک دوست نے بتایا کہ مولوی غلام رسول صاحب را نیکی یہاں آئے اور انہوں نے ایک جلسہ میں تقریر کی۔جورات کے گیارہ ساڑھے گیارہ بجے ختم ہوئی۔تقریر کے بعد ایک ہندو ان کی منتیں کر کے انہیں اپنے گھر لے گیا اور کہنے لگا کہ آپ ہمارے گھر چلیں۔آپ کی وجہ سے ہمارے گھر میں برکت نازل ہوگی“۔(خطبه جمعه مورخه ۸ نومبر 1940ء منقول از اخبار الفضل)