حیات قدسی

by Other Authors

Page 253 of 688

حیات قدسی — Page 253

۲۵۳ بڑھاپے نے جنہیں حسرت کی صورت میں بدل ڈالا ہماری ان تمناؤں کا عزم نوجواں تم ہو جہاں تک بن پڑا ہم نے دکھائی راہ ہدایت کی مگر اب دیکھنا اہل جہاں کے پاسباں تم ہو خدانخواستہ جھکنے نہ پائے پرچم ایماں مصاف زندگی میں اب خدا کے پہلواں تم ہو وفائے عہد کو رسوا نہ کرنا پیٹھ دکھلا کر که میدان وفا میں یادگار رفتگاں تم ہو کہیں دنیا کے بدلے میں نہ اپنا آپ کھو دینا خدا کے ہاتھ جو بکتی ہے وہ جنس گراں تم ہو کبھی یوسف نہیں بنتا جو زندانوں سے بچتا ہے ہوا کیا اس زمانہ میں جو وقف امتحاں تم ہو مبارک ہو تمہیں اس منزل محبوب میں رہنا وہی ہے تخت گاہ احمد مرسل جہاں تم ہو طالب دعا : قارئین سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وہ عاجز کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے ایسا را راضی رہے کہ کبھی ناراض نہ ہو۔محمد اسماعیل فاضل وکیل یادگیر