حیات قدسی

by Other Authors

Page 242 of 688

حیات قدسی — Page 242

۲۴۲ ماتحت خاکسار کو ڈیرہ دون کی احمد یہ مسجد کا سنگ بنیا در رکھنے کے لئے بھجوایا گیا اور میں نے بہت سے احباب کی معیت میں اس مسجد کا سنگ بنیا درکھا۔پشاور کی جامع مسجد احمد یہ جو کوارٹروں میں عظیم الشان عمارت تعمیر ہوئی ہے اس کی ابتدائی تحریکات بھی میں نے کیں اور احباب نے نہایت اخلاص اور فراخدلی سے اس کے لئے چندہ فراہم کیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جملہ احمدی احباب پشاور کی معیت میں مجھے ہی اس مسجد کا سنگ بنیا درکھنے کی توفیق ملی۔ایسا ہی مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ لاہور جو حضرت میاں چراغ دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے احاطہ میں تعمیر کی گئی اس کی ابتدائی تحریکوں اور کوششوں میں علاوہ حضرت قریشی حکیم محمد حسین صاحب موجد مفرح عنبری کے خاکسار نے بھی خاص طور پر حصہ لیا۔میں جب اس مسجد کو دیکھتا ہوں تو مجھے اس سے خاص طور پر مسرت حاصل ہوتی ہے ย الحمد لله على ذالك و الثناء کما هو اهله وكما يحب ويرضى بالاکوٹ میں ورود خلافت ثانیہ کے ابتدائی دور میں صوبہ سرحد کے شہر بالا کوٹ کے رئیس علاقہ کیچن خاں صاحب نے سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں درخواست کی کہ میری لڑکی اور لڑکے کی شادی ہے حضور اقدس کی خدمت میں اس تقریب سعید میں شمولیت کی درخواست ہے۔حضور اس دعوت کو قبول فرما کر شرف بخشیں۔حضور نے ان کو جوابات تحریر فرمایا کہ میری طبیعت ناساز ہے اس لئے اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکتا۔لیکن اپنی نمائندگی میں حضور نے حضرت مولوی سرورشاہ صاحب رضی اللہ عنہ اور خاکسار کو اس تقریب میں شمولیت کے لئے بھجوادیا۔وہاں پر ہم دونوں کا ایک ہفتہ تک قیام رہا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ کا اچھا موقع ملا۔چنانچہ بفضل تعالیٰ آٹھ دس کے قریب افراد بیعت کر کے سلسلہ حقہ میں داخل ہوئے۔فالحمد للہ علی ذالک