حیاتِ نور

by Other Authors

Page 790 of 831

حیاتِ نور — Page 790

LAQ ۳۲- حب جواہر مہرہ عنبری مروارید ناسفته یا قوت پکھراج زمرد زہرمہرہ خطائی فیروزه ۶ ماشه ۶ ماشه ۶ ماشه ۶ ماشه ۶ ماشه ۶ ماشه بسد طباشیر کهربا عنبر مشک مومیائی ۶ ماشه ۶ ماشه ۶ ماشه ۴ ماشه ۳ ماشه ۳ ماشه ۶ ماشه ورق طلا ورق نقره نارجیل دریائی ۶ ماشه ڈیڑھ ماشہ عرق کیوڑہ عرق بیدمشک عرق گلاب جدوار ڈیڑھ ماشہ ۴ تولہ ۴ تولہ ۴ تولہ ــور تمام ادویہ کو الگ الگ باریک کر کے اور عنبر اور مشک وغیرہ ڈال کر عرقیات میں کھرل کریں اور ایک ایک رتی کی گولیاں بنالیں یہ گولیاں مقوی دل و دماغ۔دافع خفقان وحزن۔معین حمل و محافظ شباب ہیں۔وآخر دعونا أن الحمد لله رب العالمين خاتمته الكتاب آخر میں اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت ہی عاجزی سے میری التجا ہے کہ اے میرے مالک و خالق خدا! میں نے اپنے ٹوٹے ہوئے الفاظ میں تیرے ایک پیارے بندے کے ایمان افروز حالات جمع کر کے تیری مخلوق کی خدمت میں پیش کر دیئے ہیں۔اب تجھی سے درخواست کرتا ہوں کہ تو میری اس نا چیز کوشش کو قبول فرما۔اور میری اس تحریر میں ایسا اثر پیدا کر کہ تیرے بندے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور تیری رضا اور خوشنودی کو حاصل کریں۔تا میں بھی ان کے نیک اعمال کے ثواب میں شریک ہوسکوں۔اللہم آمین! خاکسار راقم اثم عبد القادر ( سابق سوداگرمل) ۴ دسمبر ۱۹۶۳ء