حیاتِ نور — Page 741
موجب ہوگا۔محترم مولانا صاحب فرمایا کرتے ہیں کہ مولوی فاضل کا امتحان پاس کرنے کے بعد ابھی ہم لوگ مبلغین کلاس میں حضرت حافظ روشن علی صاحب سے پڑھتے تھے کہ جماعت کو ہ مری کا تار مرکز میں پہنچا کہ جناب ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب (جو ایک سرکردہ غیر مبائع تھے ) کے ساتھ مناظرہ مقرر ہوا ہے۔مہربانی فرما کر حضرت حافظ روشن علی صاحب کو بھیجا جائے۔حضرت حافظ صاحب نے مجھے فرمایا کہ تم چلے جاؤ۔میں اس زمانہ میں دبلا پتلا تھا علاوہ ازیں مجھے باہر کے لوگ جانتے بھی نہ تھے مگر میں تعمیل ارشاد کے لئے تیار ہو گیا۔جب مری پہنچا تو جماعت کے لوگ مجھے دیکھ کر بہت مایوس ہوئے اور بعض نے آپس میں کانا پھوسی بھی کی کہ ڈاکٹر محمد حسین صاحب جیسے جہاندیدہ اور تجربہ کار انسان کے مقابل میں ایک بچہ کو بھیج دینا کیا معنی رکھتا ہے۔مرکز والوں نے یہ کیا کیا؟ مگر مجبور تھے۔وقت مقرر پر مجھے ساتھ لے گئے۔جب ہم لوگ ڈاکٹر صاحب موصوف کی کوٹھی پر پہنچے تو ڈاکٹر صاحب نے ہمیں شرمندہ اور ذلیل کرنے نیز نیچا دکھانے کے لئے اپنی بیٹھک میں میں چھپیں لمبی لمبی داڑھیوں والے پٹھان بٹھائے ہوئے تھے جن میں سے بعض کے ہاتھوں میں تنبیجیں بھی تھیں۔بیٹھک میں داخل ہوتے ہی جناب ڈاکٹر صاحب موصوف نے مجھے کہا کہ مولانا ہماری آپ کے ساتھ اور کوئی بحث نہیں۔صرف اتنا بتادیجئے کہ یہ تمام شریف لوگ جو کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے قائل ہیں۔نمازیں پڑھتے ہیں۔روزے رکھتے ہیں۔ان میں بعض حاجی بھی ہیں اور باقی بھی تمنار کھتے ہیں کہ اگر موقعہ ملے تو حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے جائیں۔مومن ہیں یا کافر؟ محترم مولانا فرماتے ہیں کہ میں ڈاکٹر صاحب کا یہ سوال سنکر پہلے تو بہت گھبرایا مگر اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے پر فورا ایک جواب سوجھا۔جس پر میں نے ڈاکٹر صاحب کو کہا کہ ڈاکٹر صاحب قبل اس کے کہ میں آپ کے اس سوال کا جواب دوں۔پہلے آپ میرے ایک سوال کا جواب دیں۔ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہئے آپ کا کیا سوال ہے؟ میں نے کہا۔آپ یہ بتائیے کہ جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کافر کہتے ہیں وہ آپ کے نزدیک مسلمان ہیں یا کافر؟ ڈاکٹر صاحب نے جھٹ جواب دیا کہ وہ چونکہ ایک مومن کو کافر کہتے ہیں لہذا حدیث کی رو سے وہ کفر اُن پر الٹ کر پڑتا ہے اس پر میں نے کہا کہ مہربانی فرما کر یہ بتائیے کہ کہ مشہور معاندین سلسله مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے، یہ لوگ مسلمان ہیں یا کافر؟ ڈاکٹر صاحب نے فرمایا۔یہ دونوں مولوی صاحبان کا فر ہیں کیونکہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کافر کہتے ہیں؟ میں نے کہا۔جو لوگ ان مولویوں کو مسلمان