حیاتِ نور — Page 592
۵۸۷ نے اپنی آنکھوں سے وہ مسجد دیکھی۔حضرت مولانا کی قبر پر دعا کرنے کا موقعہ بھی ملا۔نماز جمعہ بھی وہاں پڑھی۔یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ حضرت مولانا کے اثر و رسوخ کا یہ عالم تھا کہ اس محلہ کا نام ہی مولوی پاڑہ ، مشہور ہے اور ٹاؤن کمیٹی کے رجسٹر میں بھی یہی نام درج ہے۔ان کی اولاد میں محترم مولانا سید اعجاز احمد صاحب سلسلہ کے مربی ہونے کی وجہ سے خاص طور پر مشہور ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی بعض قیمتی نصائح ◉ - -1 -6 -۹ 11- -۱۲ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کے لئے استغفار، لاحول، الحمد للہ اور درود کو بہت توجہ سے پڑھو۔متکبر، منافق ، کنجوس، غافل، بے وجہ لڑنے والے، کم ہمت، مذہب کو لہو ولعب سمجھنے والے اور بے باک لوگوں سے تعلق نہ رکھو۔نماز مومن کا معراج ہے۔تمام عبادتوں کی جامع ہے۔کبھی اس میں غفلت نہ کرو۔بے کس اور بے بس لوگوں کے ساتھ سلوک کیا جاوے۔اپنے فرض منصبی کے ادا کرنے اور اپنے بڑوں کے ادب اور اپنے برابروں کی مدارات بقدر امکان کرو۔والدین اور افسروں کے راضی رکھنے میں کوشش کرو۔جہاں تک دین اجازت دیوے۔باہمی تعارف بڑھاؤ۔انگریزی اور عربی بولنے کی مشق کرو۔اور عادت ڈالو۔ہر کام احتیاط اور عاقبت اندیشی سے کرو۔نیک نمونہ بنو۔جو کام ہو۔صرف اللہ ہی کے لئے ہو۔کھانا ہو یا پہنتا ، سوتا ہو یا جاگنا، اٹھنا ہو یا بیٹھنا، دوستی ہو یا د سمنی۔ہر ایک مشکل میں دُعا سے کام لو۔پھر جاذب بنو اور جماعت بنو۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ | بالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ جید پاڑہ بنگلہ میں محلہ کو کہتے ہیں۔