حیاتِ نور

by Other Authors

Page 555 of 831

حیاتِ نور — Page 555

ـور + ہیں۔انہوں نے گن لئے۔پھر الہام ہوا کہ آج عصر کی نماز جس قدر لوگ تمہارے پیچھے پڑھیں گے سب جنتی ہونگے۔ایک آدمی سے وہ خوش نہ تھے۔جب انہوں نے نماز شروع کی تو وہ آدمی موجود تھا جب نماز ختم کی تو دیکھا کہ وہ آدمی پیچھے نہیں ہے۔آدمی گنے تو پورے تھے پوچھا کہ ان میں کوئی اجنبی آدمی آ کر شامل ہوا ہے؟ آخر ایک اجنبی آدمی پایا گیا۔اُس سے پوچھا کہ تم کس طرح شامل ہو گئے۔اس نے کہا میں جا رہا تھا اور میرا وضو تھا۔جماعت کھڑی ہوئی دیکھی۔میں نے کہا میں بھی شامل ہو جاؤں۔پھر وہ دوسرا آدمی آگیا۔اس سے پوچھا کہ تم کہاں چلے گئے تھے۔اس نے کہا کہ میرا وضو ٹوٹ گیا تھا اور میں وضو کرنے لگا تھا۔مجھے وہاں دیر ہو گئی۔اتنے میں نماز ختم ہو گئی۔یہ معاملہ ہمارے درس سے بھی کبھی کبھی ہوتا ہے۔یہ خدا کا فضل ہے۔ہم نے آج ایک دعا کرنی ہے وہ دعا بڑی لمبی ہے۔مگر سب دعا اس وقت نہیں کریں گے۔ہمارا دل چاہتا ہے کہ جس قدر لوگ اس وقت درس سن رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسا کرم کرے کہ اس دعا سے کوئی محروم نہ رہے۔خوب یا درکھو کہ اللہ ایک ہے اور وہ سب صفاتِ کاملہ سے موصوف اور سب برائیوں سے منزہ ہے۔اس کا نام اللہ ہے۔رب ہے، رحمن ہے، رحیم ہے، مالک یوم الدین ہے۔ان اسماء کاملہ سے وہ موسوم ہے۔عبادت کے لائق صرف وہی ہے۔بندگی صرف اسی کی چاہئے۔اور ملائکہ پر ایمان لاویں وہ اللہ کی مخلوق ہیں۔وہ مومنوں کو نیک تحریکیں کیا کرتے ہیں۔ہم کو چاہئے کہ ان کی نیک تحریک کو مانا کریں۔شیاطین بدی کی تحریک کرتے ہیں۔وہ کوئی نہ کوئی شریعت حق کے اوپر حملہ کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم کو ان کے داؤ سے محفوظ رکھے۔اللہ کی کتاب پر ہمارا خاتمہ ہو۔نبی سب بچے ہیں۔جزا وسزا کا معاملہ سچا ہے ہمیں اپنا مال خداہ کی راہ میں لگانا چاہئے۔ہمیں چاہئے کہ نماز پڑھیں۔روزے رکھیں۔بدیوں سے بچتے رہیں۔دین کے خادم ہوں۔اللہ کی تعظیم میں چست ہوں اور اس کی مخلوق کا اکرام کرنے اور بھلائی کرنے میں چست ہوں۔ہم کسی کے ساتھ عداوت کر کے گمراہ نہ ہو جاویں۔اللہ تعالیٰ تم کو توفیق دے کہ اللہ کی باتیں اور اس کے دین کو دنیاوی لالچ سے خراب نہ کرو اور