حیاتِ نور

by Other Authors

Page 548 of 831

حیاتِ نور — Page 548

۵۴۳ سے بچ گئے۔لیکن اگر بقول غیر مبائعین حضور اس قسم کا بھی کوئی اعلان فرما دیتے کہ آپ آئندہ انجمن کے مالی نظم و نسق سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گے تو یہ بھی کوئی خوش کن اعلان نہ ہوتا۔بلکہ سخت ناراضگی کی علامت ہوتا۔اور جیسا کہ مصنفین مجاہد کبیر" کواعتراف کرنا پڑا ہے۔سلسلہ کے لئے نقصان دہ ہوتا۔سوال: حضرت خلیفہ امسیح الاول جب 1914ء میں لا ہور تشریف لائے۔تو حضور نے احمد یہ لاہور بلند نکس میں تقریر فرمائی۔اس میں یہ الفاظ بھی فرمائے کہ وو تیسری بات یہ ہے کہ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے۔اور وہ میرے دوست کہلاتے ہیں اور میرے دوست ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ خلافت کے کام میں روک لاہور کے لوگ ڈالتے ہیں میں ایسا اعتراض کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ یہ بدظنی ہے۔اس کو چھوڑ دو۔تم پہلے ان جیسے اپنے آپ کو مخلص بناؤ۔لاہور کے لوگ مخلص ہیں۔حضرت صاحب سے ان کو محبت ہے یہ خیال چھوڑ دو کہ لاہور کے لوگ خلافت کے امرمیں روک ہیں۔% جواب حضرت خلیفہ امسیح الاول کی اس تقریر کا مفصل ذکر انشاء اللہ آگے اپنے موقعہ پر آئے گا۔یہاں چونکہ، اعتراضات کے جوابات دیئے جا رہے ہیں۔اس لئے موقعہ کی مناسبت کے لحاظ سے ذکر کر رہا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت نے معترض کے اعتراض کو صحیح تسلیم کر کے پہلے تو یہ فرمایا ہے کہ "میرے دل میں قرآن اور حدیث صحیح کی محبت بھری ہوئی ہے۔سیرة کی کتابیں ہزاروں روپیہ خرچ کر کے لیتا ہوں۔ان کو پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے اور یہی میرا ایمان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کام کو کرنا چاہتا ہے تو کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔۱۸ آگے فرمایا کہ " آدم اور داویہ کا خلیفہ ہوتا میں نے پہلے بیان کیا اور پھر اپنی سرکار کے خلیفہ ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ جس طرح ابو بکر اور عمر خلیفہ ہوئے رضی اللہ عنہما۔اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے مجھے