حیاتِ نور

by Other Authors

Page 539 of 831

حیاتِ نور — Page 539

ـور ۵۳۴ یہ آیات کفر و اسلام کے مسئلہ پر روشنی ڈالتی ہیں۔اور لوگ بظاہر ان میں اختلاف سمجھتے ہیں۔مثلاً إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحاً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَرَتِهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ یا اِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُ يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَ يَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِلُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلاً أولَئِكَ هُمُ الكَافِرُونَ حَقَّاوَاعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا۔اس طرح بعض لوگ میری نسبت بھی کہتے ہیں کہ یہ بھی غیر احمد یوں کو مسلمان کہتا ہے اور کبھی کافر۔میرا ارادہ تھا کہ کبھی اس پر ایک مضمون لکھوں کہ ان آیات کا کیا مطلب ہے؟ اور میرے اقوال میں جو اختلاف نظر آتا ہے۔اس کا کیا باعث ہے؟ آپ آجکل قرآن کریم کے نوٹ لکھ رہے ہیں۔آپ اس پر ایک مضمون لکھیں اور مجھے دکھالیں۔اس میں ان آیات میں مطابقت کر کے دکھائی جاوے۔یہ گفتگو میرے سامنے ہوئی۔اسی طرح کچھ دن بعد جبکہ میں بھی بیٹھا ہو ا تھا۔حضرت خلیفہ اول نے پھر یہی ذکر شروع کیا اور اپنی نسبت فرمایا کہ میری نسبت لوگ کہتے ہیں کہ یہ کبھی غیر احمدیوں کو مسلمان کہہ دیتا ہے کبھی کافر۔حالانکہ لوگ میری بات کو نہیں سمجھے۔یہ ایک مشکل بات ہے حتی کہ ہمارے میاں بھی نہیں سمجھے۔آگے چل کر آپ فرماتے ہیں: مولوی ( محم علی صاحب کو گو حضرت خلیفہ اسیج اول نے ایک بے تعلق آدمی خیال کیا تھا۔مگر مولوی صاحب دل میں تعصب اور بغض سے بھرے ہوئے تھے۔انہوں نے اس موقعہ کو غنیمت سمجھا۔اور حضرت خلیفہ امسیح اول نے کہا کچھ تھا۔انہوں نے لکھنا کچھ اور شروع کر دیا۔بجائے اس کے کہ آیات میں تطبیق دیگر مضمون لکھتے۔جو بعض لوگوں کے نزدیک ایک دوسری کے مخالف ہیں۔کفر