حیاتِ نور — Page 510
ـور ۵۰۶ جس کی نقل ارسال خدمت ہے۔والسلام دعا گو نورالدین۔اعلان ضروری تحمیل تجویز متعلق محمدن یونیورسٹی چونکہ اس وقت ایک عام تحریک اسلامی یونیورسٹی کی ہندوستان میں قائم کرنے کے لئے ہو رہی ہے۔اور بعض احباب نے یہ دریافت کیا ہے کہ اس چندہ میں ہمیں بھی شامل ہونا چاہئے یا نہیں۔اس لئے ان سب احباب کی اطلاع کے لئے جو اس سلسلہ میں شامل ہیں۔یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اگر چہ ہمارے اپنے سلسلہ کی خاص ضروریات بہت ہیں اور ہماری قوم پر بہت بوجھ چندوں کا ہے۔تا ہم چونکہ یونیورسٹی کی تحریک ایک نیک تحریک ہے۔اس لئے ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں۔کہ ہمارے احباب بھی اس تحریک میں شامل ہوں۔۔اور قلعے، قد ہے، سخنے ، زرے مدد دیں۔نور الدین ہے الحمد للہ کہ علیگڑھ میں مسلم یونیورسٹی قائم ہوگئی۔اور مسلمان قوم نے اس سے بہت فائدہ اٹھایا۔ڈاکٹری رپورٹ "الحمد للہ حضرت صاحب کی طبیعت رو بصحت ہے۔دو روز سے پیشاب کی کثرت میں تخفیف ہے۔زخم کا منہ کسی قدر تنگ ہو گیا تھا۔اس لئے قدرے کھولدیا گیا ہے۔احباب دعا فرماویں۔اللہ کریم جلد شفائے کامل عطا فرمائے۔اور طاقت بیش از بیش عنایت فرما دے۔آمین۔خاکسار بشارت احمد صفی اللہ عنہ ۱۵ مارچ ۳۸۶۱۹۱۱ چودھواں رکن صدرانجمن احمد یہ حضرت حاجی الحرمین مولانا حکیم نورالدین صاحب کے خلیفہ مسیح ہو جانے کی وجہ سے صدر انجمن احمدیہ کے ممبران میں سے ایک ممبر کی جگہ خالی تھی۔سو اس کے لئے حضرت صاحبزادہ میرزا بشیر احمد صاحب منتخب کئے گئے۔"حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں صدر انجمن احمدیہ کے