حیاتِ نور

by Other Authors

Page 500 of 831

حیاتِ نور — Page 500

ـور ۴۹۶ ہے۔تقویٰ کرو۔بس۔پھر فرمایا دعائیں مانگو۔نمازیں پڑھو۔بہت مسئلوں میں جھگڑے نہ کرو۔جھگڑوں میں بہت نقصان ہوا ہے۔بہت جھگڑا ہو تو خاموشی اختیار کرو۔اور اپنے لئے اور دشمنوں کے لئے دعائیں کرو۔پھر فرمایا۔لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ اکثر پڑھا کرو۔قرآن کو مضبوط پکڑو۔قرآن بہت پڑھو۔اور اس پر عمل کرو۔پھر فرمایا۔رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبِّاً وَ بِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولاً۔اس کے بعد فرمایا۔جاؤ حوالہ بخدا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے صحت میں آپ ہر طرح ترقی کر رہے ہیں۔پچھلے ایام کی نسبت آج حالت بہت بہتر ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ عنقریب ان کو کلی صحت ہو جاوے گی۔آمین۔خاکسار مرزا یعقوب بیگ ۲۲ جنوری ۱۹۱۱ء ۲۳ /جنوری۔پیر کے دن طبیعت اچھی رہی۔۲۴ جنوری۔منگل ، جبکہ آخری کا پی اخبار کی لکھی جاتی ہے۔کل دن کو اور رات حضرت صاحب کی طبیعت اچھی رہی۔بہت دوستوں کے خط آتے ہیں۔کہ حضرت کے حضور میں سنائے جاویں۔مگر ڈاکٹر منع کرتے ہیں۔کہ حضرت صاحب کو کسی قسم کی تکلیف دی جائے۔اس واسطے عموماً خاموش لیٹے رہتے ہیں۔اور کوئی خطوط پیش نہیں کئے جاسکتے۔۲۵ جنوری- بدھ ، طبیعت اچھی رہی۔سر کا ورم اتر گیا ہے۔سبز اشتہار کے موعود حضرت مولا نا محمد احسن صاحب امروہی حضرت خلیفہ امسیح کی بیماری کے ایام میں خطبات پڑھتے رہے۔آپ صدق دل سے اس امر کو تسلیم کرتے تھے کہ سبز اشتہار کے موعودسید نا حضرت محمود ایده اللہ ہی ہیں۔چنانچہ آپ نے ایک خطبہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد الہامات کو جو پورے ہو چکے تھے۔پیش کرنے کے بعد فرمایا: پس جبکہ صدہا یہ الہام زور شور سے پورے ہوئے۔تو جو الہام ذریت طیبہ کے لئے ہیں۔کیا وہ پورے نہ ہوں گے؟ ضرور پورے ہونگے۔کلاو حاشا ایہالا حباب ! ان الہامات پر بھی کامل ایمان ہونا چاہئے۔ایسا نہ ہو کہ نؤمن ببعض و نكفر و نكفر ببعض کی وعید میں کوئی آ جائے۔نعوذ باللہ خصوصاً