حیاتِ نور

by Other Authors

Page 453 of 831

حیاتِ نور — Page 453

ـور ولادت میاں عبد المنان صاحب ، ۱۹ سر اپریل ۱۹۱۰ ء ۱۹ / اپریل 1910ء کی صبح کو آپ کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام عبدالمنان رکھا گیا۔جماعت کو ایک اہم نصیحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک جلسہ سالانہ کی اغراض میں سے ایک اہم غرض تربیت جماعت تھی اور حضرت خلیفۃالمسیح بھی ہر وقت اس فکر میں رہتے تھے کہ جماعت کے اندر نیکی ، تقوی اور للہیت پیدا ہو۔مگر اس جلسہ میں جب آپ نے اس غرض کو پورا ہوتے نہ دیکھا تو آپ کو سخت صدمہ ہوا اور اسی صدمہ کی وجہ سے آپ کی صحت کو بھی سخت نقصان پہنچا۔انجمن اور خلافت کے جھگڑے میں احباب پڑھ چکے ہیں کہ کچھ سر کردہ لوگ یہ چاہتے تھے کہ خلافت کو سرے سے ہی مٹادیا جائے اور سارے کام انجمن خود اپنے ہاتھ میں لے لے۔ان لوگوں کے اس خطرناک منصوبے سے جماعت کو جو نقصان پہنچ سکتا تھا وہ ظاہر ہی ہے کیونکہ دنیا میں کبھی انجمنوں کے ذریعہ سے روحانی انقلاب پیدا نہیں ہوا۔روحانی انقلاب ہمیشہ روحانی لیڈر ہی پیدا کیا کرتے ہیں۔اس جلسہ میں بھی چونکہ حضرت خلیفہ المسیح کی ذات بابرکات سے پورا پورا فائدہ نہیں اٹھایا گیا تھا اس لئے آپ نے خطبہ جمعہ میں جماعت کے سامنے اپنے دل کی کیفیت کھول کر بیان کرتے ہوئے فرمایا۔میں اس وقت بڑی مشکل سے یہاں آیا ہوں۔میرے سر میں ایسا درد ہے کہ جیسا کوئی سر پر کلہاڑی چلاتا ہے۔میں نے اس مرض میں اپنی اور تمہاری حالت کا بہت مطالعہ کیا ہے۔بعض اوقات مجھ کو اپنی آنکھوں کا بھی ڈر ہوا ہے۔بعض اوقات العین حق کا بھی خیال آیا ہے۔غرض عجیب عجیب خیالات گزرے ہیں۔ان میں سے ایک بات تمہیں سناتا ہوں۔میرا ارادہ تھا کہ میں صرف عربی ( میں ) اشہد ان لا الا اللہ کہہ کر بیٹھ جاؤں۔مگر قدرت ہے جو مجھ کو بلاتی ہے۔اس واسطے یوں ہی سمجھ لو کہ یہ میرا آخری کلمہ ہے۔یوں ہی سمجھ لو کہ یہ آخری دن ہے۔تم لوگ بھی یہاں اکٹھے ہوئے تھے۔گور دکل ، انجمن حمایت اسلام علی گڑھ والے بھی اکٹھے ہوئے ہیں۔وہاں بھی رپورٹیں پڑھی گئی ہیں یہاں بھی۔ہمارے رپورٹر نے بھی رپورٹ پڑھ دی کہ اتنا روپیہ آیا۔اتنا خرچ ہوا۔پر میں سوچتا رہا ہوں کہ یہ لوگ یہاں کیوں آئے۔یہ روپیہ تو بذریعہ منی آرڈر بھی بھیج