حیاتِ نور

by Other Authors

Page 414 of 831

حیاتِ نور — Page 414

ـور طور پر اس کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔البتہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے دل میں شدت سے اس امر کا احساس پیدا ہوا کہ جماعت میں ایسے واعظین پیدا ہونے چاہئیں جو علوم دینیہ سے اچھی طرح واقف ہوں اور اکناف عالم میں پھیل کر مخلوق الہی کو راہ ہدایت پر لاویں۔ابھی آپ اس بارہ میں کچھ سوچ ہی رہے تھے کہ آپ کو اتفاق حسنہ سے ۶ ار جولائی شدہ کو حضرت اقدین کا وہ پرانا اشتہارات ۱۹ ء والامل گیا۔جس پر آپ کی طبیعت بے چین ہو گئی۔اس روز درس قرآن شریف میں سورہ شوری پہلا رکوع تھا۔کہ آپ نے ابتدائے درس میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اس سورۃ شریف کا ابتد ا نہایت ہی عجیب رنگ میں ہوا ہے اور اس میں بڑے بڑے باریک اسرار اور پر معارف نکات بھرے ہوئے ہیں۔مگر آج میری طبیعت پر ایسا غیر معمولی صدمہ ہے کہ طبیعت میں ان معارف اور بار یک علوم کے بیان کرنے کی برداشت نہیں۔خدا کا فضل اور توفیق شامل حال رہی اور زندگی ہوئی تو انشاء اللہ کسی دوسرے وقت بیان کروں گا۔آپ کے اس رنج اور صدمہ کا باعث جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے یہ ہوا کہ حضرت اقدس کلان والا پر انا اشتہار پڑھ کر آپ اس خیال سے نہایت بے چین اور مضطرب ہو گئے کہ ابھی تک حضور کی اس پاک خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: یہ خیال ایک ایسے انسان کے واسطے جس نے حضرت اقدس کے ایک اشارہ پر ترک دنیا، ترک وطن ، ترک جاہ و حشم کر دیا ہو اور اپنے تمام ارادوں اور خواہشات کو اس امام برحق کے ارادوں پر قربان کر دیا ہو اور وہ اس کی محبت میں ایسا گداز ہو کہ ایک رات کے واسطے اس کی جدائی اس کو موت نظر آتی ہو، کیسا دکھ وہ اور کیسا رنج رسماں اور کیسا درد پیدا کرنے والا ہوسکتا ہے۔اس کا صحیح اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کو کسی سے ایسا ہی اخلاص وارادت ہو۔بہر حال حضرت خلیفۃ المسیح نے یہ خواہش کی حضرت اقدس کے اس اشتہار کی اشاعت کی جائے۔اور جن احباب کو اخبار نہیں پہنچتے یا وہ اخباروں سے مذاق نہیں رکھتے اخبار پڑھنے والے احباب ان کو یہ اشتہار سنادیں۔" حضرت خلیفہ المسیح نے یہ بھی فرمایا کہ حضرت اقدس نے اگر 9 ستمبر سے