حیاتِ نور

by Other Authors

Page 14 of 831

حیاتِ نور — Page 14

۱۴ انہوں نے نہایت محبت سے پہلے مقالہ کی چند شکلیں پڑھا ئیں۔پھر مجھ میں محض خدا تعالیٰ کے فضل سے سارے تعلیمی حصہ کو خود بخود پڑھنے کا فہم پیدا ہو گیا اور میں ایک امتحان میں جس کو تفصیلی امتحان کہتے ہیں ایسا کامیاب ہوا کہ پنڈ دادنخاں کا ہیڈ ماسٹر ہو گیا۔" بچپن میں قرآن کریم پڑھنے کا اثر آپ فرماتے ہیں: ” جب میں راولپنڈی میں تھا تو ہمارے مکان کے قریب ایک انگریز الیگزینڈر کی کو بھی تھی۔ایک شخص مجھ کو وہاں لے گیا اس نے میزان الحق اور طریق الحیوۃ دو کتابیں بڑی خوبصورت چھپی ہوئی مجھ کو دیں۔میں نے ان کو خوب پڑھا۔میں بچہ ہی تھا لیکن قرآن کریم سے اس زمانہ میں بھی مجھ کو محبت تھی۔مجھ کو وہ دونوں کتابیں بہت لچر معلوم ہوئیں۔اس وقت ان کے روح القدس کو بھی نہیں جانتا تھا۔میں نے دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگنے والے مباحثات میں کبھی عاجز نہیں ہوتے۔19 پنڈ دادنخان کے سکول کی ہیڈ ماسٹری کا زمانہ اور تکمیل علوم عربی آپ نے پنڈ دادنخان کے سکول میں چار برس تک بحیثیت ہیڈ ماسٹر کام کیا۔اس عرصہ میں آپ کے بڑے بھائی مولوی سلطان احمد نے آپ کو الفیہ اور منطق کے رسائل اور شرح عقائد وغیرہ کتابیں پڑھا دیں۔اس ملازمت کے دوران کا ایک واقعہ سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔جو آپ کے الفاظ میں یوں ہے کہ ایک مرتبہ وہاں پر انسپکٹر مدارس آ گئے۔میں اس وقت کھانا کھا رہا تھا۔میں نے اُن کو کہا کہ آپ بھی آجائیں تو انہوں نے بجائے اس کے کہ میرے ساتھ کھانا کھاتے مجھے فرمایا کہ کیا آپ نے مجھے پہچانا نہیں۔میں انسپکٹر مدارس ہوں اور میرا نام خدا بخش ہے۔میں نے کہا۔اچھا آپ بہت ہی نیک آدمی ہیں مدرسوں کے ہاں کھانا نہیں کھاتے تو بس پھر تو یہ بہت ہی بہتر ہے۔یہ کہہ کر میں بڑے مزے سے اپنی جگہ پر بیٹھا رہا اور وہ بیچارا اپنا گھوڑا خود ہی پکڑے ہوئے اس