حیاتِ نور

by Other Authors

Page 309 of 831

حیاتِ نور — Page 309

دیگر مذاہب کے بانیان کی عزت و احترام کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا اور کسی گروہ کی دل آزاری نہیں کی جائے گی ہمضمون لکھنے کا وعدہ فرمالیا۔آریوں نے جلسہ کے لئے ۲-۳-۲ دسمبر ۱۹۰۷ء کی تاریخیں مقرر کی تھیں اور سامعین کے لئے چار چار آنہ فی کس ٹکٹ بھی مقرر کیا۔قادیان سے حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کی قیادت میں ایک وفد اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے گیا۔اور دور نزدیک سے بھی کافی احمدی اس جلسہ میں شامل ہوئے۔حضور کے مضمون کا پہلا حصہ حضرت مولوی صاحب نے اور دوسرا حصہ جناب ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے پڑھ کر سنایا۔مضمون کیا تھا۔اس کا حظ وہی لوگ اُٹھا سکتے ہیں جو اس کا مطالعہ کریں۔حضرت اقدس کی مشہور کتاب چشمہ معرفت کے آخر میں چھپا ہو ا موجود ہے۔حضور کا یہ مضمون ۳؍ دسمبر ۱۹۰۷ ء کو شام کے اجلاس میں جو 4 بجے شروع ہو کر دس بجے ختم ہوا۔سنایا گیا۔مضمون کے آخری حصہ میں چونکہ حضرت اقدس کے بعض الہامات درج تھے۔اس لئے سامعین نے خواہش کی کہ حضرت مولوی صاحب ان الہامات کا ترجمہ بیان فرمائیں۔آپ نے اپنے امام کا انتہائی ادب کرتے ہوئے فرمایا کہ ” جب ملہم نے ترجمہ نہیں دیا تو مجھے کوئی حق نہیں کہ میں ان کا ترجمہ کروں۔لیکن حاضرین کی خواہش پر میں اپنی سمجھ کے مطابق ترجمہ بنا دیتا ہوں مگر یادر ہے کہ ملہم جس پر یہ وحی ہوئی ہے میرے اس ترجمہ کا پابند نہیں اور نہ اس پر یہ ترجمہ حجت ہو سکتا ہے۔اصل وہی ہوگا جو وہ خود پیش کرے گا۔۱۲ یہ الفاظ جہاں اس ادب کو ظاہر کرتے ہیں جو آپ کے قلب مطہر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق پایا جاتا تھا۔وہاں آپ کے کمال انکسار پر بھی شاہد ہیں کہ باوجود ترجمہ کرنے کے آپ نے فرمایا کہ اصل ترجمہ وہی ہو گا جو ہمارا امام خود پیش کرے گا۔اللهم صل علی محمد وعلی ال محمد اس کے بعد آپ نے اپنی جماعت کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لوگ اس مضمون پر غور کریں گے۔آپ کی اس مختصر سی تقریر کے بعد صدر جلسہ کاشی رام دیو نے حضرت مولوی صاحب سے درخواست کی کہ ہمارے لئے دعا کی جائے کہ ہمیں بھی ہدایت نصیب ہو۔آریوں نے ۴ دسمبر۱۹۰۷ء کو یعنی جلسہ کے آخری روز جو مضمون پڑھا اس میں اسلام اور بانے اسلام علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف سخت بدزبانی اور دلآزاری کی۔اجلاس کے صدر نے اگر چہ بعد ازاں معذرت کی اور اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ ہم نے یہ مضمون پہلے پڑھا نہیں تھا ورنہ ہم اس کے