حیاتِ نور

by Other Authors

Page 270 of 831

حیاتِ نور — Page 270

ــور فونوگراف میں آپ کا ایک وعظ بند کیا گیا۔۲۴ ا کتوبر ۱۹۰۲ء ـارم نومبر 1901ء میں حضرت اقدس کے حکم سے حضرت نواب محمد علیخاں صاحب مالیر کوٹلہ سے فونو گراف اپنے ہمراہ لائے تھے اور قادیان کے ہندوؤں کی خواہش پر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سے ایک اردو اور دو فارسی تنظمیں (جو حضرت اقدس نے انہی ایام میں محض تبلیغ کی غرض سے لکھی تھیں) پڑھوا کر اس میں بند کی گئیں تھیں، انہیں سنائی گئیں۔اس واقعہ کے قریباً ایک سال بعد اکتوبر ۱۹۰۲ء میں حضرت اقدس کے ارشاد پر حضرت مولوی صاحب کا بھی ایک وعظ فونوگراف میں بند کروایا گیا جو درج ذیل ہے: اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيم - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالْعَصْرِ - إِنَّ الْإِنْسانِ لَفِي خُسْرٍ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ - اس مختصرى سورة شریف میں اللہ تعالیٰ رَبِّ الْعَالَمِینَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ نے محض اپنی رحمانیت سے کس قدر قرب کی راہیں اور آرام و عزت و ترقی کی کچی تدابیر بتائی ہیں۔اول یہ بتایا کہ کسی مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے کامل فہم اور تجارب صحیحہ کا وقت لوگوں کے لئے عصر کی طرح دن کا آخری وقت ہوتا ہے۔جس طرح عصر کے بعد پھر دن کا وقت ان نمازوں کے لئے نہیں رہتا۔جو ایمان والوں کے لئے معراج ، دعا اور قرب کا ذریعہ اور ہر ایک بے حیائی اور بغاوت سے روکنے کا سبب ہے۔اسی طرح مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے فہم اور تجارب صحیحہ کے بعد اور کوئی وقت نہیں رہتا جس میں انسان اپنے گھاٹے کو پورا کر سکے۔اس لئے ہر ایک محمد سل من اللہ کے زمانہ اور صحت عقل کے وقت کو لوگ غنیمت جان کر یہ کام کرلیں۔اول۔بچے اور صحیح علوم کو حاصل کریں مثلاً اللہ تعالیٰ کی ہستی ، یکتائی، بے ہمتائی ، غرض وحدہ لاشریک کو مانیں۔اللہ تعالیٰ کے اسماء میں ، اس کی تعظیمات میں کسی دوسرے کو شریک نہ کریں۔ملائکہ کی پاک تحریکات کو مان لیں۔اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور رسولوں اور جزا سزا اور دیگر بچے