حیاتِ نور — Page 136
مہاراج کے سامنے نہیں لگا سکتے۔اب اس مالک کا گھر ایسا ویران ہوا ہے کہ خود اس کی بیوی میرے گھر میں برتن مانجھنے پر ملازم ہے میں یہ سنتے ہی فورا کھڑا ہو گیا اور یہ کہہ کر کہ آپ کے لئے یہ واعظ بس ہے وہاں سے چل دیا۔پھر میں نے یہ مضمون سرکار کے سامنے دو ہرایا تو انہوں نے کہا کہ میرے لئے تو کئی واعظ موجود ہیں۔اول جہاں ہم لوگوں کو راج تلک لگایا جاتا ہے۔اس کے گرد جو بڑا ویرانہ اور کچے مکانات ہیں۔یہ سب اصل مالکوں کے مکانات ہیں اور وہ لوگ ابتک بھی ہم لوگوں کو سلام کرنے کے مجاز نہیں۔دوسرے جہاں میں کچہری لگاتا ہوں اس کے سامنے دھارا نگر ایک مشہور شہر تھا جو بالکل ویران ہے۔تیسرا با ہو گا قلعہ میرے سامنے ہے اور وہ بھی بہت بڑے طاقتور راجوں کا قلعہ تھا ہمارے لئے ان سے بڑھ کر کوئی واعظ ممکن نہیں۔پھر جن لوگوں کے ہم نے ملک لئے وہ بھی کچھ کم واعظ نہیں ہیں۔" عربی سیکھنے کے لئے کن کتابوں کا مطالعہ کیا جائے آپ فرماتے ہیں: میں نے ایک مرتبہ جرمن کے عربی جاننے والے پروفیسروں کو لکھا کہ وہ کون کونسی کتابیں ہیں جن کے پڑھنے سے زبان عربی بہت اعلیٰ درجہ کی آ جائے۔انہوں نے جن کتابوں کے نام لکھ کر بھیجے ، ان میں یہ کتابیں بالا تفاق سب نے لکھیں۔القرآن، البخاری، المستم، امام شافعی کی کتاب اتم، احیاء العلوم، جاحظ کی کل کتابیں، مبرد کی کتاب کامل ، عقد الفرید، سیرت ابن ہشام، تاریخ طبری فتوح البلدان، تقویم البلدان ، مقدمه ابن خلدون، شفا، رحلت ابن بطوطه، الف لیلی کلیله دمنه سبع ،معلقه حماسه آغانی، دیوان جریر، سقط الترند، قانون بوعلی سینا جموں جانے کا عجیب واقعہ ایک مرتبہ آپ بھیرہ سے جموں جانے کا ارادہ کر کے گھر سے چلے آپ کے ساتھ آپ کا ایک