حیاتِ نور — Page 107
دماغ میں آہی نہیں سکتا۔ڈاکٹر صاحب موصوف آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پروفیسر صاحب مذکور کی یہ بات سُنا کر جواب کے طالب ہوئے۔آپ نے فرمایا۔پروفیسر صاحب کو جا کر کہیں کہ اگر آپ کا یہ دعوئی صحیح ہے تو حضرت مسیح علیہ السلام اور آپ کے حواری بھی اس مسئلہ کو نہیں سمجھے ہوں گے کیونکہ وہ بھی ایشیائی ہی تھے۔یہ جواب سن کر پروفیسر صاحب ایسے خاموش ہوئے کہ گویا انہوں نے یہ دعویٰ کبھی کیا ہی نہیں تھا۔اور سنا گیا ہے کہ یورپ کی ایک کانفرنس میں بھی انہوں نے یہ اعتراض پیش کیا مگر وہاں بھی کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا۔