حیاتِ خالد — Page 792
حیات خالد 781 گلدسته سیرت بیٹھے تھے کہ تھوڑی دیر کے بعد ایک بزرگ تشریف لائے۔بڑے پروقار انداز میں السلام علیکم کہہ کر مسجد میں داخل ہوئے اور پہلی صف میں بیٹھ گئے میرے ایک دوست نے تعارف کرواتے ہوئے مجھے بتایا کہ یہ ہیں ہمارے پر نسل ان کا نام ابو العطا ء ہے۔میں اس وقت بچہ تھا۔آپ کو دیکھ کر اور تعارف کے بعد جس چیز نے میری طبیعت پر اثر کیا وہ آپ کا سادہ اور صاف ستھرا لباس تھا۔میں اپنی کم عقلی سے یہ سمجھتا تھا کہ بڑے لوگوں کا لباس بڑا قیمتی اور دوسروں سے الگ ہونا چاہئے۔لیکن یہ اتنے بڑے عالم اور مشہور و معروف ادارے کے پرنسپل اور اتنے سادہ۔مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے ساتھی سے کہا کتنے سادہ ہیں یہ میرے بچپن کا ایک تاثر تھا اور میں آپ کی ساری زندگی میں یہ حسن برابر دیکھتا رہا۔آپ ہمیشہ سر پر پگڑی رکھتے۔نگے سر کبھی بھی باہر نہیں دیکھا۔شلوار اور اچکن زیب تن فرماتے اور ہاتھ میں چھڑی رکھتے۔احمد نگر کی چھوٹی چھوٹی دکانوں سے اکثر خود سودا سلف خریدتے ہوئے دیکھا۔بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی دنیاوی رکھ رکھاؤ اور نمائش نہیں تھی۔وو عمومی تاثرات حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے بارے میں بہت سے احباب نے واقعات بیان کئے ہیں۔ان میں سے احباب نے جو عمومی تاثر آپ کی زندگی اور سیرت کے بارے میں بیان فرمایا ہے وہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔مولانا عبد الکریم خان صاحب شاہد کا ٹھگوی مرحوم نے دو قسطوں میں حضرت مولانا کے " بارے میں ایک مضمون الفضل میں شائع کروایا۔اس میں آپ لکھتے ہیں :- مرحوم اللہ تعالی کے فضل سے ایک جیدا اور تبحر عالم تھے اور عالم بھی خشیت اللہ کی روحانی صفت کے حامل، عالم باعمل اور مبلغ اسلام تھے۔آپ صرف درس گاہ کے دائرہ میں ہی کامیاب نہیں تھے بلکہ تبلیغی میدان کے بھی ایک قابل رشک فتح نصیب بہادر مجاہد تھے۔ایک عالم دین اور مبلغ اسلام میں جو خصوصیات ہونی چاہئیں، جتنے جو ہر ایک خادم دین کے اندر موجود ہونے ضروری ہیں وہ سب ان میں بدرجہ اتم موجود تھے۔عظیم الشان اور کامیاب ترین مقرر و مناظر ، صحافی اور قابل ترین مصنف تھے۔تقریر و تحریر دونوں کے دھنی تھے۔یہ ملکہ اللہ تعالی نے خاص طور پر ان کو عطا کیا تھا۔آپ کی جملہ تصنیفات اعلیٰ پایہ کی علمی تصنیفات ہیں جن میں ” نبراس المومنین “ ” ایک سوتر بیتی اور اخلاقی احادیث نبوی کا مجموعہ " تقسیمات رہائیہ اور مباحث مصر کو علمی طبقہ میں بہت شہرت حاصل ہے۔آپ مزید تحریر فرماتے ہیں:۔