حیاتِ خالد — Page 759
حیات خالد 748 گلدستۂ سیرت وہاں جا کر نا مساعد حالات سے دو چار ہونا پڑا۔کوئی جگہ نہیں تھی نہ رہائش کے لئے اور نہ پڑھائی کے لئے لہذا ہم نے چند ایک متروکہ احاطوں سے جانوروں کا گوبر وغیرہ اٹھایا، جگہ کو صاف کیا اور زمین پر ہی بیٹھ کر تعلیم کا کام شروع ہو گیا۔وہی سونے کے کمرے اور وہی کلاس روم تھے۔ہمارے بزرگ اساتذہ بھی ہمارے ساتھ ہی زمین پر بیٹھ کر تعلیم دیتے۔آج بھی ذہن پر اس کیف انگیز منظر کے نقوش مثبت ہیں۔پھر یہی نہیں بلکہ کھانے کے لئے خوراک بھی میسر نہیں تھی۔بعض اوقات صرف ایک وقت ہی روٹی ملتی۔یا نصف روٹی کے ساتھ دال کافی مقدار میں مل جاتی تاکہ پیٹ بھرا جاسکے۔میں کچھ عرصہ ان دنوں ہوٹل کا کاپی کیپر بھی رہا۔اگر صبح کے وقت روٹی مل گئی تو شام کے لئے آٹا نہیں ہوتا تھا۔اگر شام کو آتا مل گیا تو صبح کے لئے کچھ نہیں اور پھر بعض اوقات آنے کی تلاش کے لئے احمد نگر کے گھر گھر چکر لگانا پڑتا اور بعض طلباء تو شام کو کھیتوں میں نکل جاتے اور شالنجم وغیرہ کھا کر پیٹ بھرتے۔اس صورت حال سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ اس وقت اس دینی درس گاہ کو چلانے اور طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے حوصلوں کو بلند رکھنے کے لئے غایت درجہ کے عزم و ہمت کی ضرورت تھی۔ایسے میں خدا تعالیٰ کی تقدیر خاص نے حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی ذات کو اس مشکل مرحلے کے لئے منتخب کیا تھا۔ان کی بے مثال کاوشیں اور کبھی نہ ٹوٹنے والے عزم و استقلال کے نتیجے میں یہ کڑے دن بھی یوں گزرے کہ آج بھی ان کی یادیں دل کو گرما دیتی ہیں۔ان کی شفقت و محبت اور کریمانہ نوازشات اور ان کی دن رات کی سخت محنت اور ہونٹوں سے کبھی جدا نہ ہونے والی لازوال اور لافانی مسکراہٹ سے جامعہ احمدیہ ایک مثالی درس گاہ کی حیثیت سے ترقی کرتا رہا اور اس چشمہ علم و حکمت سے فیضیاب ہو کر متعدد فاضل ، مناظر ، واعظ اور مبلغ میدان جہاد میں اترے جو آج بھی دنیا کے مختلف ممالک میں اشاعت اسلام اور خدمت قرآن جیسے مقدس فریضہ میں تن من دھن سے مصروف ہیں۔اس وقت تک چونکہ حضرت مصلح موعود اور جماعت کے مرکزی دفا تر لا ہور ہی میں تھے لہذا حضرت مولانا کو بار بار لاہور کے چکر لگانے پڑتے۔اساتذہ کی تنخواہیں اور طلباء کے وظائف کی وصولی اور دیگر پیش آمدہ حالات میں ہدایات حاصل کرنے کے لئے سفر کی کوفت اٹھانی پڑتی۔قدم قدم پر آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا مگر اس مرد مجاہد نے کمال جرات اور مردانگی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور