حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 698 of 923

حیاتِ خالد — Page 698

حیات خالد 687 گلدستۂ سیرت حالات میں تمہارے محفوظ رہنے کے بارہ میں مجھے خبر دی ہے۔اور الحمد للہ کہ بڑے مخدوش حالات کے با وجود یہ خدائی وعدہ پورا ہوا۔حضرت والد ماجد کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ شاگردوں کے بارہ میں بشارت اور جامتہ المبشرین کے پرنسپل کے طور پر خدمت کی توفیق عطا ہوئی ان دو عظیم الشان اداروں کی سربراہی ایک گرانقد را عزاز اور خدا داد خدمت کا موقع تھا۔آپ نے اس سارے عرصہ میں بہت دعائیں کیں اپنے لئے بھی اور اپنے شاگردوں کے لئے بھی۔میری والدہ ماجدہ نے کئی بار اس بات کا ذکر کیا کہ آپ نے انہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دیتے ہوئے مطلع فرمایا کہ تمہارے شاگر د دنیا بھر میں تبلیغ کریں گے۔راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ خدا کی کہی ہو کر رہی۔ضلع جالندھر کے دور دراز اور گمنام قریہ سے اٹھنے والے اس منحنی نوجوان کی وفات کے وقت معدودے چند مستثنیات کو چھوڑ کر دنیا بھر کے سب احمد یہ مشنوں میں آپ کے شاگر د یا شاگردوں کے شاگرد دعوت الی اللہ کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔۱۹۴۴ء سے ۱۹۵۷ء تک جامعہ احمدیہ اور جامعتہ المبشرین کی سربراہی کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے آپ کو ایسے نیک نفس واقف زندگی شاگردوں کی ایک بڑی جماعت عطاء فرمائی جنہوں نے بعد ازاں جامعہ احمدیہ کے اساتذہ ، پرنسپل اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں امراء، مبلغین انچارج اور مبلغین کے طور پر بہت بڑی تعداد میں اپنے شاگردوں کی تعلیم و تربیت کی توفیق پائی۔رؤيا وكشوف مكرم عطاء الکریم شاہد صاحب مزید رقم فرماتے ہیں:۔غالبا ۱۹۵۸ یا ۱۹۵۹ء کی بات ہے جب خاکسار یہ سلسلہ تعلیم و ملازمت کراچی میں مقیم تھا کہ والد ماجد ایک جماعتی دورہ پر وہاں تشریف لائے۔اس موقع پر آپ نے میرے برادر اکبر مکرم عطاء الرحمن صاحب طاہر اور خاکسار سے فرمایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ ان کی وفات قریب ہے اس لئے تم دونوں بھائی آپس میں پیار و محبت سے رہا کرو تا میں خوش خوش اس دنیا سے رخصت ہوں۔اس نصیحت اور پھر اس کے ساتھ آخری وقت کے قریب ہونے کی اطلاع نے میرے دل پر گہرا اثر ڈالا۔چند روز بعد جب رمضان شروع ہوا تو میں نے بڑے درد سے پیارے ابا جان کی صحت و سلامتی اور بابرکت لمبی عمر کے لئے دعا شروع کر دی کہ مولا! ابھی تک تو ہم اپنے والدین کی کوئی خدمت نہیں کر سکے۔تو ہم پر فضل اور رحم فرما اور اس حادثہ کو اپنے فضل سے ٹال دے۔اکیس بائیس برس کی عمر میں طبعی طور پر پیدا