حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 627 of 923

حیاتِ خالد — Page 627

حیات خالد 622 آخری ایام دعائیں کرنے والے ہوں کہ ہماری توجہ اور ہمارا منہ ہمیشہ خدائے رحمن کی طرف لگا ر ہے اور شیطان کا کبھی بھی ہم پر تسلط نہ ہو اور خدا تعالی کی رحمتوں سے ہم اپنی اپنی استعداد کے مطابق حصہ لینے والے ہوں اور جب جائیں تو جو موجود ہوں ان کیلئے ہم نمونہ ہوں ان کیلئے عبرت کا مقام نہ بنیں۔اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۷۷ء) مسجد اقصیٰ کے خطبہ جمعہ میں ذکر خیر مولانا کی وفات کے بعد پہلا جمعہ محترم مولانا عبد المالک خان صاحب نے پڑھایا اس کی خبر ذیل میں درج ہے۔ربوه:- ۳ / احسان سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز آج نا سازی طبع کے باعث نماز جمعہ کے لئے جامع مسجد اقصیٰ تشریف نہ لا سکے۔حضور کے ارشاد پر نماز جمعہ محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب نے پڑھائی۔آپ نے خطبہ جمعہ میں سورۃ العصر کی تفسیر کرتے ہوئے بتایا کہ جو لوگ خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے وہ جتھے ، دولت ، سیاست اور صنعت کو ترقی کا راز سمجھتے ہیں مگر در اصل وہ گھاٹے میں رہتے ہیں اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے مامور پر ایمان لا کر اس کی قدرتوں پر زندہ یقین حاصل کرتے ہیں وہی اصل کامیابی حاصل کرتے ہیں۔آپ نے حضرت مولانا ابو العطاء صاحب کی اچانک المناک وفات کا ذکر کرتے ہوئے جو اس ہفتہ کے دوران واقع ہوئی فرمایا کہ حضرت مولوی صاحب کی پوری زندگی اس امر کی شاہد ہے کہ آپ نے آخری دم تک خدمت دین کی سعادت حاصل کی اور اس طرح حقیقی مومنانہ کامیابی کا ہمارے لیے نمونہ چھوڑا جو تاریخ احمدیت میں ہمیشہ یادر ہے گا۔ہماری نئی نسل اور جماعت کے نئے علماء کے لئے یہ لحہ فکریہ ہے۔ان کی وفات سے بظاہر جو خلا نظر آتا ہے اسے پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔خدا کرے کہ ہم سب حضرت مولوی صاحب کے نمونہ کو اختیار کر کے خلیفہ وقت کی کامل اطاعت کرنے اور زندگی کے ہرلمحہ کو خدمت دین کے لئے وقف کرنے کی توفیق پائیں۔( الفضل ۴ جون ۱۹۷۷ء)