حیاتِ خالد — Page 602
حیات خالد 597 زندگی کا آخری سال۔حضرت مولانا کی دو تحریریں آخری ایام ۱۴ اپریل ۱۹۷۷ء کو حضرت مولانا کی عمبر ۳ے سال ہو گئی اور ۴ سے ویں سال کا آغاز ہوا۔اس تاریخ کو حضرت مولانا نے الفرقان کے اپریل ۱۹۷۷ء کے شمارہ میں ٹائٹل کے اندرونی حصے پر ایک تحریر شائع فرمائی جس کا عنوان تھا " زندگی کے چوہترویں سال کا آغاز۔اس سے اگلے مہینے یعنی مئی ۱۹۷۷ء کے شمارے میں آپ نے اپنی بیماری کے بارے میں ایک اور نوٹ شائع فرمایا جس کا جلی عنوان وَ إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ“ تھا۔یہ دونوں نوٹ جو آپ کی ذات کے بارے میں آپ کی زندگی کی آخری مطبوعہ تحریریں ہیں ترتیب وار ذیل میں درج ہیں۔بِسْمِ اللهِ مَجْرِيهَا وَ مُرْسَهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ زندگی کے چوہترویں سال کا آغاز جملہ احباب سے ایک دردمندانہ درخواست دعا تحدیث نعمت کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کے فضل و رحم سے میری زندگی کا آج چوہترواں سال شروع ہورہا ہے۔میری تاریخ ولادت ۱۴ / اپریل ۱۹۰۴ ء ہے ساری زندگی ہی اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضلوں کے سایہ میں گزری ہے۔ہر دن جو مل رہا ہے وہ رب کریم کا محض فضل ہے۔اللہ تعالیٰ نے میری ستاری فرمائی اور اپنے فضل سے خدمت دین کے مواقع عطا فرمائے۔دلی تمنا ہے کہ اللہ تعالیٰ قبول فرما کر اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور اپنی رضا اور خوشنودی سے نوازے نفس مطمئنہ عطا فرمائے۔آمین زندگی کی اس چوہترویں بہار کے آغاز پر جبکہ میں بعض عوارض کی وجہ سے جسمانی کمزوری محسوس کرتا ہوں دل میں زبردست خواہش پیدا ہوئی ہے کہ اپنے مخلص اور دردمند احمدی بھائیوں اور بہنوں سے عاجزانہ درخواست دعا کروں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت و عافیت کے ساتھ مزید کچھ عرصہ تک مقبول خدمت دین کی توفیق بخشے اور مجھے جملہ دوستوں کے لئے مزید دعا کرنے کا موقع عطا فرمائے۔مجھے اپنے اہل و عیال اور سب بیٹوں اور بیٹیوں کی طرف سے ہمیشہ آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب رہے۔امِينِ اللَّهُمَّ آمِين اے میرے رب کریم ! تو ہمارے امام ہمام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو صحت و کامیابی کے ساتھ