حیاتِ خالد — Page 529
حیات خالد 520 مضمون نویسی کی ہے تو سب حال کا واقف ہے اپنی شان کریمی کے طور پر ان کی ضرورتوں کو پورا کر دے۔سچ ہے کہ یہ خدا کے گھر کے سوالی یہ دعائیں بھی کرتے ہیں مگر مرکزی دعا ان کی یہی ہوتی ہے کہ خدایا ! تیری توحید پھیل جائے تیرا دین غالب آ جائے تیرے رسول ﷺ کی عظمت ہر ملک اور ہر خطہ زمین میں قائم ہو جائے۔تیری جماعت اپنے نصب العین، اشاعت اسلام میں کامیاب وکامران ہو۔اس کے سب کارکن مبلغ اور مبشر جو گھروں سے دور تیری محبت کی خاطر تیرے نام کے بلند کرنے میں مصروف ہیں وہ مؤید و مظفر ہوں اور ہمارا پیارا امام ایدہ اللہ بنصرہ اپنے تمام عزائم اور مقاصد نیز اپنی تمام سکیموں میں کامیاب ہوتا اسلام کا جھنڈا بلند سے بلند تر ہو جائے۔یہ ان دعاؤں کا خلاصہ ہے جو اعتکاف میں بیٹھنے والے اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے احمدی کرتے ہیں۔اے کاش! احمدیت سے باہر کے لوگوں پر یہ حقائق منکشف ہوں اور وہ تاریکیوں سے باہر آئیں۔آمین یہ ربوہ کے رمضان المبارک کی ایک جھلک ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس با برکت مہینہ کی جملہ برکات سے حصہ وافر عطا فرمائے اور اس کی آغوش رحمت ہمیں حاصل ہو۔آمین۔اللهم امین یا رب العالمین روزنامه الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۶۶ء) مضامین کی فہرست ذیل میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے مضامین کی ایک فہرست دی جا رہی ہے۔جو الفضل قادیان اور ربوہ میں شائع ہوئے نیز دیگر رسائل میں شائع ہونے والے چند مضامین بھی شامل ہیں۔اس فہرست کو مکمل نہیں قرار دیا جا سکتا۔کتاب ہذا کے اگلے ایڈیشن میں اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔حضرت مولانا کے جملہ مضامین کو کتابی صورت میں شائع کرنے کا بھی پروگرام زیر غور ہے۔اللہ توفیق عطا فرمائے۔آمین نمبر شمار عناوین ماه وسن آخری زمانہ میں فتنہ عظمی ۲۶ دسمبر ۱۹۵۲ء آخری فیصلہ کی حقیقت ازدواجی زندگی میں آنحضرت ﷺ کا اسوہ آزادی ضمیر کے عظیم علمبردار ۲۲ / مارچ ۱۹۲۹ء ۲۵ / نومبر ۱۹۳۴ء ۱۹ ؍ مارچ ۱۹۷۴ء