حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 430 of 923

حیاتِ خالد — Page 430

حیات خالد 426 ماہنامہ الفرقان خوبیوں کا اسے پتہ ہو۔تا وہ انشراح صدر کے ساتھ اس کی ہر تعلیم اور اس کے ہر حکم پر کار بند ہو سکے۔پھر یہ بھی ضروری ہے کہ وہ قرآن مجید کی صحیح تفسیر کے علم کے ساتھ مخالفین اسلام آریوں اور عیسائیوں وغیرہم کے ان اعتراضات کا جواب بھی جانتا ہو جو وہ قرآن مجید پر کرتے ہیں۔تا وہ پورے یقین کے ساتھ ان کے سامنے سینہ سپر ہو سکے اور انہیں اسلام کی طرف دعوت دے سکے۔نیز یہ بھی ضروری ہے کہ مغرب زدہ ذہنیت کے علاج کیلئے اسے مستشرقین کے مسموم خیالات کا ازالہ کرنے پر بھی قدرت حاصل ہو۔پھر یہ تینوں مقاصد بڑی حد تک اس امر سے وابستہ ہیں کہ اسلام کی طرف دعوت دینے والی قرآن مجید کی زبان کو جانتا ہو۔قرآن مجید کو اس نے اس کی اپنی زبان میں سمجھ کر پڑھا ہو اور اسے اپنے حالات کے مطابق عربی زبان پر اتنا عبور حاصل ہو کہ وہ اللہ تعالی کے فضل سے پاکیزگی و طہارت اور غور و تدبر کے ساتھ قرآنی معارف اور دقائق پر اطلاع پاسکے۔پس اس لحاظ سے یہ بھی لازمی قرار پایا کہ مسلمان کو بقدر استطاعت عربی سیکھنی چاہئے۔ان ہی مقاصد اربعہ کے پیش نظر رسالہ الفرقان جاری کیا جا رہا ہے۔ان مقاصد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ان کے پیش نظر ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس رسالہ کو پڑھتار ہے اور اس میں حصہ دار بنے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے خاص فضل سے ہمیں ان اہم مقاصد کو بروئے کار لا کر قرآن مجید کی خدمت کی توفیق بخشے اور رسالہ الفرقان کو اسم بامسمی بنا کر اس کے ذریعہ بہتوں کو ہدایت بخشے۔آمین یا رب العالمین۔(الفرقان ستمبر ۱۹۵۷ء صفحہ ۵-۶) یہ وہ عظیم الشان مقاصد تھے جن کے پیش نظر رسالہ الفرقان کا اجراء ہوا۔اور پھر اس رسالے نے سے لے کر ۱۹۷۷ء تک یعنی ۲۶ سال قرآن مجید، اسلام اور احمدیت کی وہ خدمت کی جو رہتی ۱۹۵۱ء سے دنیا تک انمٹ نقوش کی حامل ہے۔جب ہم الفرقان کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے اس کے موضوعات کا الفرقان کے موضوعات جائزہ لیتے ہیں تو یہ بات روشن ہوتی ہے کہ اس رسالے میں تقریباً ہر دینی موضوع پر مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔مثلاً اللہ تعالی کے بارہ میں ، قرآن کریم کے بارہ میں اور حضرت خاتم النبین ﷺ کے پاک سوانح حیات کے بارہ میں۔ظاہر ہے کہ سب مضامین کا تذکرہ اور تعارف ممکن نہیں۔صرف چند منتخب مضامین ہی کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔آئیے اس رسالے کے چند اہم موضوعات کا مطالعہ کرتے ہیں۔