حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 406 of 923

حیاتِ خالد — Page 406

حیات خالد 399 اہم شخصیات سے ملاقاتیں مسلمانوں میں آیات قرآنیہ کے بارے میں نزاع تھا۔کوئی اس آیت کو منسوخ کہتا تھا اور کوئی اُس آیت کو۔ہم نے کہا یہ جھگڑا ہی ختم کر دیا جائے۔اس لئے ہم نے سارے قرآن مجید کو منسوخ قرار دے کرنئی شریعت پیش کر دی۔میں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ جماعت احمدیہ قرآن مجید کی کسی آیت کے منسوخ ہونے کی قائل نہیں اور آپ ایک احمدی مبلغ سے بات کر رہے ہیں۔بعض پہلے مسلمان محققین بھی عدم شیخ فی القرآن کے قائل رہے ہیں۔شوقی صاحب کہنے لگے کہ ٹھیک ہے کہ احمدی قرآن مجید کی کسی آیت کو منسوخ نہیں مانتے۔مگر آپ لوگوں کی تعداد تھوڑی ہے۔میں نے عرض کیا۔صداقت • بہر حال صداقت ہے۔خواہ اس کے ماننے والے تھوڑے ہوں یا زیادہ۔مزید برآں احمدیوں کی تعداد خاص حیفا میں بھی بہائیوں سے زیادہ ہے۔ہم یہاں پر ملا تبلیغ احمدیت کرتے ہیں۔جب کہ بہائی اختفا سے کام لیتے ہیں۔ہمارا یہاں دار التبلیغ ہے۔کہا بیر میں مسجد محمود ہے۔اپنا پر لیں اور ماہنامہ البشری ہے۔اس لئے آپ قلت تعداد کی وجہ سے اعتراض نہیں کر سکتے۔کہنے لگے کہ آپ لوگ بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔میں نے آپ کے امام کی کتاب ”احمدیت پڑھی ہے آپ اپنا کام کرتے جائیں ہم اپنا کام کرتے ہیں۔میں نے آخر میں کہا کہ آپ اپنی وہ شریعت تو دکھا ئیں۔جس کی بناء پر آپ قرآن مجید کو منسوخ قرار دیتے ہیں۔کہنے لگے کہ الاقدس تو میرے پاس نہیں ہے مگر میں آپ کو پتہ بتا دیتا ہوں۔آپ عراق سے حاصل کر سکیں گے۔اس کے بعد ہم ان سے رخصت ہو کر اپنے مکان پر آگئے۔ان کے بتائے ہوئے پتہ پر عراق سے خاصی رقم بطور ضمانت دے کر ایک نسخہ الاقدس کا مجھے مل گیا۔جسے نقل کر کے واپس کر دیا گیا۔یہ وہ نسخہ ہے جو بقول بہائیوں کے ان سے علیحدہ ہونے والے شخص نے شائع کیا ہے۔کیونکہ بہائیوں کو تو عبد البہاء نے منع کر رکھا ہے کہ وہ شریعت الاقدس کو شائع کریں۔وہ اسے جائز قرار نہیں دیتے۔ان کا یہ ملا شائع شدہ ہے۔میں نے الاقدس کا اصل نسخہ مزید تحقیق کے بعد خود شائع کرایا اور ساتھ اُردو ترجمہ بھی کر دیا۔گویا بہائی لوگ جس شریعت کو ناسخ قرآن کہتے ہیں وہ اس کے شائع کرنے کی بھی جرات نہیں کرتے۔بھلا قرآن کی مثل بنانے پر انسان کیونکر قادر ہو سکتا ہے۔ہاں اتنا ظاہر ہے کہ بہائی ( تحریک ) تو اسلام کی دشمن اور اسلامی شریعت کی ناسخ ہے جس کے مقابلے کے لئے اللہ تعالیٰ نے احمد یہ تحریک کو قائم کیا ہے۔وَاخِرُ دَعْونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ برہان ہدایت مرتبہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر صفحه ۳۸۱ تا ۳۸۳)