حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 287 of 923

حیاتِ خالد — Page 287

حیات خالد 286 بلا دعر بیہ میں تبلیغ اسلام جاتا رہا۔دو گھنٹے تک باقاعدہ مناظرہ ہوا اور دوست و دشمن نے محسوس کر لیا کہ فی الواقع حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسر صلیب کا جو طریقہ بیان فرمایا ہے وہ بالکل اچھوتا اور بے حد کامیاب ہے۔اخیر پر ایک معزز غیر احمدی نے جو شیخ الازہر کا رشتہ دار ہے شاندار الفاظ میں احمدی مناظر کا شکر یہ ادا کیا اور ایک از ہری طالب علم نے کہا بخدا اگر سارے علماء از ہر مل کر بھی ایسا مناظرہ کرنا چاہیں تو نہ کرسکیں۔پادری کامل منصور نے جاتے وقت کہا کہ فی الواقع آپ نے عیسائیت کا ہم سے بھی بڑھ کر مطالعہ کیا۔ہے۔اس مناظرہ کا چرچا دور دور تک ہو رہا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کے بہترین نتائج پیدا فرما دے۔آمین اس سال مندرجہ ذیل اخبارات میں جماعت احمدیہ کی مخالفت یا اخبارات میں سلسلہ کا ذکر موافقت میں مضامین شائع ہوئے ہیں اور ان کے اعتراضات کے جوابات یا تو اسی اخبار میں شائع کئے گئے یا رسالہ البشارۃ الاسلامیہ الاحمدیہ کے ذریعہ۔اخبارات کے نام یہ ہیں۔(۱) اخبار بغداد (العراق) (۲) اخبار الاوقات العراقیہ بصرہ۔(۳)۔رسالہ ”المسرة لبنان۔(۴) اخبار الصراط المستقیم - بغداد - (۵) اخبار الفتح ، قاہرہ۔(۶) رسالہ نور الاسلام قاہرہ۔(۷) رسالہ "روز الیوسف قاہرہ۔(۸) اخبار المقطم قاہرہ۔(۹) اخبار لسان العرب" قاہرہ (۱۰) اخبار الجامعہ الاسلامیہ یا فا۔" خطوط دوران سال ۹۱۲ خطوط لکھے گئے جن میں سے ۴۰۷ خالص تبلیغی تھے۔مسجد کا گنبد ہاتی تھا۔اس کیلئے دوبارہ چندہ جمع کیا گیا جو 9 ہو نہ ہوا۔چنانچہ گنبد تیار مسجد محمود کہا بیر ہورہا ہے اور اس تحریر کے وقت بالکل خاتمہ پر ہے۔قاہرہ میں جماعت کی ایک اچھی خاصی لائبریری ہے۔جناب شیخ محمود احمد یہ لائبریری قاہرہ احمد صاحب عرفانی نے حال ہی میں ایک معقول تعداد کتابوں کی عنایت فرما کر لائبریری کی حیثیت میں اضافہ کر دیا ہے۔جس کیلئے ان کا شکریہ ہے۔جزاه الله خير الجزاء۔یوم النبی ﷺ اور یوم التبلیغ بلد عربیہ میں سیرتالنبی ﷺ کا دن اہتمام سے منایا گیا۔جلسے کئے گئے اور تبلیغ کے دونوں دن خوب تبلیغ کی گئی۔پہلے دن