حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 22 of 923

حیاتِ خالد — Page 22

حیات خالد 22 اجمالی خاکہ خالد احمدیت ، حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھریؒ زندگی کا ایک اجمالی خاکہ ولادت ۱۴ / اپریل ۱۹۰۴ء بمطابق ۲۷ محرم الحرام ۱۳۳۲ هجری بروز جمعرات بمقام کریها جالندھر۔ضلع والدین : والد حضرت میاں امام الدین صاحب بیعت ۱۹۰۲ء۔وفات ۱۹۲۷ء۔والدہ حضرت عائشہ بی بی صاحبہ۔وفات ۱۹۳۷ء تعلیم قادیان دارالامان میں ۱۹۱۶ء سے تعلیم کا آغاز کیا۔سب ابتدائی اساتذہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے۔۱۹۲۴ء میں مولوی فاضل کیا۔پنجاب یونیورسٹی میں اوّل۔۱۹۲۷ء سے مبلغ سلسلہ کے طور پر خدمات کا آغاز۔مضمون نویسی : ۱۴ سال کی عمر میں پہلا مضمون اخبار ” نور“ میں شائع ہوا۔زندگی میں ہزار ہا مضامین لکھنے کی توفیق ملی۔مناظرات : پہلا مناظرہ ۱۹۱۹ء یا ۱۹۲۰ء میں پندرہ سولہ سال کی عمر میں کیا ہمقام راجو دال۔بعد ازاں زندگی میں سینکڑوں مناظرات شاندار کامیابی کے ساتھ کئے۔تبلیغ بلاد عربیہ میں تبلیغ کیلئے روانگی از قادیان ۱۳ اگست ۱۹۳۱ء (عمر ۲۷ سال ) فلسطین، لبنان، مصر اور شام میں ساڑھے چار سال تک کامیابی سے فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد قادیان واپسی ۲۴ فروری ۱۹۳۶ء۔صحافتی خدمات: رسالہ فرقان قادیان کا آغاز ۱۹۴۲ء۔رسالہ الفرقان کی ربوہ سے اشاعت ستمبر ۱۹۵۱ء تا مئی ۱۹۷۷ء۔عربی میں سہ ماہی رسالہ البشارة الاسلامیہ الاحمدیہ کا آغا ز ۱۹۳۳ء۔یہ رسالہ بعد ازاں البشری کے نام سے ماہوار رسالہ بن گیا۔اب تک جاری ہے۔ربوہ سے عربی رسالہ البشریٰ کا آغاز جولائی ۱۹۵۸ء۔ربوہ سے رسالہ تخمیذ الا ذہان کا احیاء جون ۱۹۵۷ء۔