حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 112 of 923

حیاتِ خالد — Page 112

حیات خالد 118 مناظرات کے میدان میں بٹالہ میں ہونے والے اس مباحثے کی رپورٹ مباحثہ بٹالہ ۲ تا ۴ / اگست ۱۹۲۶ء ۱۹۲۱ء الفضل نے ذیل کے عنوان کے تحت شائع کی۔آریہ ویدک سماج بٹالہ کا سالانہ جلسه ۲ ،۴،۳ را گست ۱۹۲۶ء کو قرار پایا تھا۔اس میں آریہ سماج بٹالہ نے ہم کو خصوصیت سے مباحثہ کی دعوت دی تھی۔چونکہ آریہ سماج گزشتہ دوسال کے مباحثہ میں ہم سے شکست کھا چکی تھی اس لئے کسی اسلامی یا ویدک دھرم کے اصولی مسئلہ پر بحث کے لئے تیار نہ ہوئی۔باوجود اس کے کہ آریہ کاج تمام انبیاء کی منکر ہے۔صرف صداقت اور تعلیم حضرت مسیح موعود کے مسئلہ پر ہی اس کا مناظرہ کرنا سوائے اس کے کہ اس کا دلی منشاء غیر احمدی لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر بھڑ کانے کے اور کچھ نہ تھا۔مگر وہ اپنی ضد پر اڑی رہی۔آخر صداقت و تعلیم مسیح موعود اور سوامی دیانند کی زندگی اور تعلیم کے مضامین پر دو مباحث ۳ / اگست ۱۹۲۶ء کو تین تین گھنٹے قرار پائے۔آریہ سماج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اور تعلیم کا مضمون رکھ کر بہت خوش تھی کہ وہ اس مضمون میں غیر احمد یوں کی ہمدردی حاصل کر کے احمدی جماعت کو ایسی شکست دے گی کہ آئندہ احمدی جماعت کبھی مباحثہ کا نام نہ لے گی۔مگر اس مضمون پر آریہ سماج نے وہ شکست کھائی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اب کئی سال تک مباحثہ کا نام زبان پر نہ لائے گی۔مضمون صداقت اور تعلیم مسیح موعود میں ہماری طرف سے مولوی اللہ دتا صاحب مولوی فاضل جالندھری اور آریہ سماج کی طرف سے پنڈت دھرم بھکشو صاحب مناظر تھے خدا کے فضل و احسان سے ہمارے مناظر نے پنڈت دھرم بھکشو صاحب کا ناطقہ بند کر دیا اور اس وقت کا سماں کچھ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔آریوں کے علاوہ غیر احمد یوں نے بھی صداقت اور تعلیم مسیح موعود اور پیشگوئی لیکھرام پشاوری کو روز روشن کی طرح پورا ہوتا دیکھ لیا۔پنڈت دھرم بھکشو نے غیر احمدیوں کی اشتعال دلانے اور اکسانے کی از حد کوشش کی۔مگر ہر طرف سے نامرادی نصیب ہوئی۔(خاکسار محمد عبدالرشید تاجر چرم و پریذیڈنٹ انجمن احمد یہ بٹالہ ) الفضل قادیان دارالامان مورخه ۱۷ اگست ۱۹۲۶ء جلد ۱۴ نمبر ۱۴) اس مناظرہ کی خبر الفضل میں" کامیاب مناظرہ ( عینو والی) کے عنوان سے حسب ذیل شائع ہوئی۔۷ فروری ۱۹۲۷ء کو مولوی اللہ دتا صاحب جالندھری اور مولوی محمد شفیع صاحب کے درمیان مسائل حیات ممات مسیح علیہ السلام اور صداقت مسیح موعود علیہ السلام پر مناظرہ ہوا۔لوگوں کا بہت مجمع مناظرہ عینو والی ۷ فروری ۱۹۲۷ء