حیات بشیر

by Other Authors

Page 550 of 568

حیات بشیر — Page 550

550 1: حیات طیبہ سے متعلق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے دو خطوط بسم الله ربوہ میں ہوں تو یہاں پہنچا دیا جائے ورنہ لاہور پوسٹ کر دیا جائے مکرمی محترمی شیخ عبد القادر صاحب مبلغ جماعت احمدیہ لاہور السلام عليكم ورحمة الله كاته الحمد للہ کہ آپ کی تصنیف کا دوسرا ایڈیشن بھی نکل گیا۔اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت مبارک کرے۔میں اسے پڑھ رہا ہوں تاکہ کوئی غلطی معلوم ہو تو نوٹ کر لوں۔ابھی تک یہ باتیں نوٹس میں آئی ہیں۔ا: ۳: ہوں۔ہے۔شروع میں (کے بالمقابل آپ نے میری رائے کا فوٹو دیا ہے۔اس کی سطر 9 میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق صاف الفاظ میں لکھا ہے۔آپ کی والہانہ جدوجہد لیکن آپ نے صفحہ الف پر اسے صاف لکھتے ہوئے آپ کی جگہ اُن کا لفظ بنا دیا ہے۔کیا آپ خیال کر سکتے ہیں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے اُن کا لفظ لکھ سکتا صفحہ ۸۲ کی سطر ۱۵،۱۴ کی عبارت کچھ قابل اصلاح معلوم ہوتی صفحہ ۱۶۷ پر آپ نے بلا وجہ بہت سے عیسائی معاندوں کے فوٹو درج کر دیئے ہیں۔میرے خیال میں مارٹن کلارک اور عبد اللہ آتھم کے فوٹو کافی تھے۔یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہزاروں مخالف تھے۔مگر خواہ مخواہ دشمنوں کے فوٹو دینے سے کیا فائدہ ہے۔صرف ایسے لوگوں کے فوٹو ہونے چاہئیں جو کسی زبردست الہی نشان کا شکار ہوئے۔مثلاً لیکھرام یا ڈوئی وغیرہ۔آپ نے ۱۸۷ پر میاں شریف احمد صاحب کے متعلق الہام امرہ اللہ علی خلاف التوقع کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ ”خدا اسے امید سے بڑھ کر امیر کرے گا یہ ترجمہ درست نہیں عربی محاورہ کے مطابق امرہ کے معنی امیر کرنے کے یعنی دولت دینے کے نہیں۔بلکہ امارت کا منصب عطا کرنے کے ہیں۔چنانچہ دوسرے الفاظ میں قاضی کا لفظ اس پر واضح قرینہ ہے۔۴ ♡: صفحہ ۱۸۷ میں ایک جگہ قبر مسیح کے انکشاف کے متعلق لکھا ہے۔ایک تازہ تاریخی انکشاف کیا۔یہ بہت کمزور الفاظ ہیں۔لکھنا یہ چاہیے تھا کہ ایک زبر دست تاریخی انکشاف کیا“ صفحه ۱۸۷ تا صفحہ ۱۹۰ میں وفات مسیح کے متعلق بحث مکمل نہیں۔اس میں خود انجیل کی اندرونی شہادات بھی درج ہونی چاہیے تھیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے تفصیل سے لکھا ہے مثلاً لے حضرت کے رقعہ نما خطوط جو فوری ضرورت کے تحت جلدی میں لکھے گئے۔