حیات بشیر

by Other Authors

Page 458 of 568

حیات بشیر — Page 458

458 کو مل لیں۔اگر بہت زیادہ تکلیف ہوتی تو کہلا بھیجتے کہ تکلیف ہے دعا کریں۔اکثر جب آپ کو بلڈ پریشر اور نبض وغیرہ دیکھنے کے بعد بتایا جاتا کہ وہ نارمل ہیں تو فرماتے کہ آپ کہتے ہیں سب نارمل اور ٹھیک ہے۔مگر میں تو محسوس کرتا ہوں کہ اب میرے اندر کچھ باقی نہیں رہا۔پھر ان دنوں بہت تکرار کے ساتھ ذکر فرماتے کہ آپ کو بہت منذر خواہیں آئی ہیں۔اور آپ کا وقت نزدیک ہے۔پھر کئی دفعہ فرمایا کہ ایک ہی طرح کی خواب ربوہ سے چلتے وقت گھوڑا گلی اور پھر لاہور میں آئی ہے۔پھر میری موجودگی میں میاں مظفر احمد صاحب کو فرمایا کہ مظفر ! آپ ڈاکٹروں کی باتوں پر نہ جائیں۔اب مجھ میں کچھ باقی نہیں۔“ ایک دفعہ فرمایا کہ اب میری عمر ستر سال سے زائد ہو چکی ہے میں موت سے نہیں ڈرتا اللہ تعالی خاتمہ بالخیر کرے۔“ میں نے اور بعض دوسرے دوستوں نے کئی دفعہ عرض کیا کہ خواہیں تعبیر طلب ہوتی ہیں۔مگر ظاہر تھا کہ اس بات کا آپ پر اثر نہیں تھا۔آپ کو اپنی موت کے قریب ہونے کا پورا یقین تھا۔ہمیں معلوم : ہوا کہ ایک انگریز ڈاکٹر اعصابی امراض کا ماہر (Neurophysician) ڈاکٹر ملر (Miller) آسٹریلیا جاتا ہوا لاہور ایک دو دن کیلئے آیا ہوا ہے۔اس سے مشورہ لینے کی تجویز ہوئی۔چنانچہ ۲۸ /اگست کو بعد دو پہر وہ حضرت میاں صاحب کو دیکھنے کیلئے آیا آپ کے تمام معالج بھی موجود تھے۔آپ نے خود اپنی بیماری کے تمام حالات اور نوٹ ترتیب وار لکھوائے ہم نے اس کو بیماری کی تمام سرگذشت سنائی اور حضرت میاں صاحب والے نوٹ بھی دکھائے۔پھر اس نے آپ سے خود بھی حالات سنے۔اس نے آپ کے کام کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ ”میں زیادہ تر تصنیف اور لکھنے پڑھنے کا کام کرتا ہوں“ اس نے پوچھا کہ آپ کی آخری تصنیف کونسی ہے؟ آپ نے فرمایا فیملی پلانگ کے متعلق۔اس نے مسکرا کر پوچھا۔اس کے حق میں یا اس کے خلاف تو آپ نے فرمایا کہ بعض حالات میں اس کے حق میں اور بعض حالات میں اس کے مخالف۔تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد اسکی رائے تھی کہ آپ کی اعصابی تکلیف جس کو طبی اصطلاح میں Involutional Depression کہتے ہیں کی وجہ سے ہے۔اس