حیات بشیر

by Other Authors

Page 357 of 568

حیات بشیر — Page 357

357 اور اپنے بچوں کی فیکٹری کے لئے دُعا کی درخواست کی۔جس کے جواب میں حضرت میاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریر فرمایا کہ -۳۸ وو عزیزم محترم میاں نسیم حسین صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط محرره ۶۲-۵-۱۲ آج موصول ہوا۔الحمدللہ کہ آپ خیریت سے ہیں۔مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ خدا کے فضل سے آپ کو دعاؤں میں شغف ہے ہے۔دعا وہ زنجیر ہے جس کے ذریعے انسان کا دل اس کے خالق و مالک کے ساتھ بندھا جاتا ہے۔اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: الدعاء مخ العبادة یعنی دعا نماز اور عبادت کے لئے ایسی ہے جیسی کہ ہڈی کے لئے اس کے اندر کا گودہ ہوتا ہے جو اس کی اصل جان ہے۔قرآن مجید بھی فرماتا ہے قـل مـا يـعبـوا بکم ربی لولا دعاؤ کم یعنی اگر تمہاری طرف سے دعا نہ ہو تو خدا کو تمہاری کیا پروا ہے۔یہ بھی آپ بہت اچھا کرتے ہیں کہ خاص مقدس مقامات میں زیادہ توجہ سے دعائیں کرتے ہیں۔مقدس مقامات میں انسان کے دل میں زیادہ توجہ اور زیادہ سوز وگداز کی کیفیت ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں آپ کے لئے اور آپ کی دعائیں ہمارے لئے پیدا ہوتی۔قبول فرمائے اور سب کو اپنے فضل و رحم کے سایہ میں رکھے۔آپ کے بچوں کے کارخانہ کے لئے دعا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس کارخانہ کو خیر و برکت کے ساتھ تکمیل تک پہنچائے اور کامیابی کا ذریعہ بنائے۔آپ بچوں کے دل میں بھی دین کی محبت اور احمدیت کے ساتھ لگاؤ پیدا کریں تا کہ ان کے دلوں میں بھی وہی نیکی کی شمع روشن ہو جائے جو اللہ کے فضل سے آپ دونوں میاں بیوی کے دلوں میں روشن ہے۔یہ آپ کی طرف سے اولاد کی سب سے بڑی خدمت ہو گی۔عزیز نصیر احمد خاں صاحب ( مبلغ اسلام) کو میرا سلام پہنچا دیں۔وہ وہ ایک خادم دین ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت دے اور اولاد سے بھی نوازے۔عزیز مظفر احمد کا تبادلہ عنقریب سیکرٹری شعبہ تجارت کے طور پر راولپنڈی میں ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔“ مخلص حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملک کے بعض ذی اثر احباب بھی خط و کتابت فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ ذیل میں جسٹس ایم-آر- کیانی صاحب چیف حج