حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 95 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 95

حیات بقاپوری 95 -۵۵۔شیعوں کے جلسے میں حضرت عمر کا ذکر ایک بار لاڑکانہ سندھ میں شیعوں کے ایک جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے میں نے حضرت عمر فاروق کہہ کر ان کا ذکر کیا، تو اُن کا ذاکر محمد پر اہل کہنے لگا۔عمرا کہو نہ کہ حضرت عمر۔کیا آپ کو معلوم نہیں، اس نے فاطمہ بتول کو اتنا پیٹا کہ محسن کا حمل ضائع ہو گیا اور اسی صدمہ سے وہ فوت ہو گئیں۔اس وقت دوسو کے قریب شیعہ موجود تھے اور ان میں بڑے بڑے شیعہ رئیس نواب محمد علی صاحب وغیرہ بھی تھے۔میں نے جرات سے کام لیتے ہوئے درد بھری آواز سے کہا کہ اگر یہ واقعہ سچا سمجھا جائے تو اس سے خارجیوں کی بات کو تقویت پہنچتی ہے۔وہ یہی کہتے ہیں کہ حضرت علی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کر دیا تھا کہ فاطمہ کی موجودگی میں ابو جہل کی بیٹی سے نکاح نہ کرنا لیکن ان کی یہ خواہش تھی کہ فاطمہ کسی طرح جلدی مرجائے تو میں ابو جہل کی لڑکی سے نکاح کروں۔تب ہی تو علی کے سامنے عمر نے لاتیں مار مار کر حمل ضائع کر دیا اور علی نے اُف تک نہ کی۔میں نے کہا نواب صاحب غور فرمائیے۔اس سے حضرت علی کرم اللہ وجہ کی ہتک ہوتی ہے کہ دشمن آپ کی حرم محترم کو مار پیٹ رہا ہے اور خاوند ایسا بے غیرت ہے کہ اس کو روکتا نہیں۔چوہڑے چمار کو بھی اپنی عورت کے لیے غیرت ہوتی ہے کہ لڑ کر مر جانا بھی منظور کر لیتا ہے لیکن اپنی بیوی کی بے عزتی برداشت نہیں کر سکتا۔میرا اتنا کہنا تھا کہ نواب صاحب اور دوسرے لوگ کہنے لگے ذاکر صاحب یہ قصہ سراسر جھوٹا ہے، حیدر کرار شیر خدا تھے اگر عمر ایسا کرتا تو وہ اس کے ٹکڑے کر دیتے۔-۵۶۔ان پڑھ نوجوان کا قبول حق ایک دفعہ گوجرانوالہ کے امیر جماعت حکیم محمد الدین صاحب کہنے لگے کہ یہاں پندرہ سولہ برس کا ایک ان پڑھ لڑکا ہے وہ چاہتا ہے کہ اسے سلسلہ کے متعلق کچھ بتایا جاوے میں اسے بلاتا ہوں آپ اسے تبلیغ کریں۔جب وہ آیا تو میں نے اس کو کہا کہ دوسرے مسلمان ہم کو برا بھلا کہتے ہیں اس کی وجہ تمہیں معلوم ہے یا نہیں؟ اس نے نفی میں جواب دیا۔میں نے کہا۔ایک لاکھ چو میں ہزار انبیاء کرام جو دنیا میں آئے وہ اپنی عمر پوری کرنے کے بعد زمین میں ہی مدفون ہوئے۔حتی کہ ہمارے نبی کریم سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم بھی مدینہ منورہ میں مدفون ہیں۔اور اسی طرح جب مخالفوں اور منکرینِ انبیاء نے اپنے وقت کے نبیوں کو قتل کرنے کی کوششیں کیں تو اللہ تعالیٰ نے مخالفوں کے سامنے زمین پر ہی رکھ کر ان کی مددفرمائی حتی کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کفار مکہ اور یہود مدینہ نے سالہا سال طرح طرح کے دیکھ دیئے اور مارڈالنے کا ارادہ بھی کئی بار کیا تو اسی زمین پر ان کو بچایا اور مخالفین کو نامراد