حیاتِ بقاپوری — Page 49
حیات بقاپوری 49 نے اُسے خوشی سے قبول کر لیا اور دوسرے دن ہم چاروں ہی مولوی محمد فضل صاحب کو ساتھ لے کر وہاں جا پہنچے۔ان لوگوں نے ایک ایسے مولوی کو وہاں پر منگوایا ہوا تھا جو انہیں کہا کرتا تھا کہ میں مولوی محمد فضل صاحب سے گفتگو نہیں کرتا کیونکہ یہ تمہارے ماموں ہیں۔ہاں کوئی دوسرا مرزائی مولوی کبھی آیا تو اس سے بات چیت کروں گا۔جب میں نے اپنی تقریر شروع کی تو کئی لوگ جو سخت متعصب تھے بڑ بڑانے لگے لیکن نمبردار کے ڈانٹنے پر خاموش ہو گئے۔میں نے اپنی تقریر میں حضرت اقدس کا ذکر بطور واقعہ بیان کرنا شروع کیا کہ جب ہم ہندوستان سے پڑھ کر آئے تو ہم نے سُنا کہ قادیان میں ایک شخص مرزا غلام احمد صاحب ہیں جو کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاچکے ہیں اور جس مسیح موعود کا امت محمدیہ کو وعدہ دیا گیا تھا اس کے متعلق مجھے اللہ تعالیٰ نے بذریعہ الہام اطلاع دی ہے کہ وہ سیک محمدی تو ہے۔اس کے بعد جب ہمیں قادیان جانے کا اتفاق ہوا اور وہاں پر گفتگو کرنے کا موقعہ ملا تو ہم نے کہا کہ یہ آپ کیسے کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔قرآن مجید میں تو آیا ہے کہ وہ چوتھے آسمان پر زندہ موجود ہیں اور مہدی نے تو سیدوں میں سے آتا تھا۔آپ مغل ہو کر مہدویت کا دعوی کیسے کر سکتے ہیں۔اس پر حضرت مرزا صاحب اور ان کے مریدوں نے ہمیں یہی کہا کہ آپ لوگ ہمارے دلائل ٹھنڈے دل سے سُنیں اور غصہ میں نہ آئیں وغیرہ۔وغیرہ۔اور تین گھنٹہ تک خوب تبلیغ کی۔جب میں تقریر کر کے بیٹھ گیا تو وہ مخالف مولوی صاحب کہنے لگے کہ مولوی صاحب یہ آیت جو آپ نے پیش کی ہے وما محمد إلا رسول۔اس میں استثناء کیسا ہے؟ میں نے کہا مولانا آپ صبر کریں میں اس استثناء کے متعلق آپ کو تشریح سے عرض کرونگا کہ یہ استثناء کس قسم کا ہے۔متصل ہے یا منقطع۔اور اس کے منطقی نتیجہ سے بھی آپ کو اطلاع دونگا۔لیکن پہلے میرا سوال آپ پر یہ ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں کوئی صرفی نحوی یا منطقی اصطلاحیں پیش نہیں کیں۔میں نے تو صرف قرآن کریم پیش کیا ہے اور قیامت کے دن یہ لوگ نہ آپ کے کام آئیں گے اور نہ مجھے کوئی فائدہ دیں گے۔آپ سے پوچھا جائیگا کہ اس شخص نے قرآن پیش کیا تھا تم نے کیا پیش کیا ؟ پھر آپ کیا جواب دیں گے؟ میرے اتنا کہنے سے اس مولوی پر حق کا رُعب اسقدر پڑا کہ وہ بلند آواز سے اعلان کرنے لگ گیا کہ لوگو! میں ان احمدیوں سے کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے مرزا صاحب کی کوئی بات پیش ہی نہیں کی اور صرف قرآن مجید کی باتیں اور آیتیں پیش کی ہیں اس کا جواب میں کیا دے سکتا ہوں اور قرآن پاک کو کیسے جھٹلا سکتا ہوں۔لوگوں نے کہا واقعی پڑھی تو انہوں نے قرآن پاک کی آیتیں ہی ہیں مگر صداقت تو مرزا صاحب کی ثابت کی ہے۔آپ مرزا صاحب