حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 337 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 337

حیات بقا پوری 337 مبلغین سلسلہ اور خدمات سلسلہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چنانچہ گذشتہ فروری میں مولوی صاحب کی تحریک پر غیر احمدیوں کی ایک انجمن تبلیغ اسلام سکھر نے ہمارے دو مبلغوں کو اپنے جلسے میں اپنے خرچ پر مرکز سے بلایا۔اس میں ظفر علی خان صاحب مدیر زمیندار بھی بحیثیت صدرو لیکچرار مدعو تھے۔جب انہوں نے ہمارے خلاف اپنی تقریر کے دوران میں کچھ کہنا چاہا تو پریذیڈنٹ جلسہ نے ان کو ایسا رو کا کہ انہیں اپنی تقریر چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔علاقے کے اخبارات بھی سلسلہ کے مداح ہیں۔حالانکہ پہلے سخت مخالفت تھی۔ہر طبقہ کے بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ مولوی صاحب کا رسوخ ہے۔غرض حالات حاضرہ و ماضیہ کے توازن سے کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ حالات انشاء اللہ بہت ہی امید افزا ہیں۔اور سعید روحیں بہت جلد داخل سلسلہ ہوں گی۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء صفحه ۱۹۵ ۱۹۶) امیر البلیغ علاقہ سندھ کی خدمات از فتح محمد صاحب سیال ناظر دعوة و تبلیغ الفضل محجر بہ ا۲۔اگست میں مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ان کی خدمات سلسلہ کا ذکر انشاء اللہ آئندہ کسی دوسرے وقت کیا جائے گا۔میرے نزدیک اس کا بہترین موقعہ ان کی واپسی پر تھا۔لیکن میر مرید احمد صاحب و ماسٹر محمد پریل صاحب کی آمدہ چٹھی نے جو انہوں نے بغرض اشاعت میرے پاس بھیجی ہے مجھے تحریک کی ہے کہ میں بھی مختصر نوٹ مولوی صاحب کے متعلق شائع کر دوں۔لہذا میں ان