حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 326 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 326

حیات بقا پوری 326 اختلاف ایک حد تک جائز ہے۔لیکن جب اس میں مقابلہ کی صورت پیدا ہو جائے تو پھر نہیں۔کیونکہ بیعت کا مفہوم یہی ہے کہ اس کی رائے اور شعور ہم سے افضل ہے۔ہاں حفظ مراتب ضروری ہے۔میں منکرین خلافت کے اختلاف مسائل کو بُر انہیں جانتا بلکہ اُن کا خلافت سے انکار کرنا اور خلیفہ مقررہ کے متعلق محض عیوب شماری کرتے رہنا یہ اس قدر بُرا ہے کہ آخر کا ر انسان کو اسلام سے دور کر دیتا ہے۔ایسا عقیدہ رکھنے والے کا نام نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کی اصطلاح میں خارجی تھا اور قرآن کریم میں اُسے فاسق کہا گیا ہے فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَالِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الفسِقُونَ۔(ترجمہ: پس جس نے اُس کے بعد کفر کیا تو وہ فاسقوں میں سے ہے۔) (ب) ان لوگوں کا تبلیغ کرنا۔اشاعت اسلام کرنا۔قربانیاں دینا۔انسان کے لیے باعث عبرت ہے اور مقام خوف ہے کیونکہ قرآن شریف میں آیا ہے: وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ (۶۱:۳۳) که وہ لوگ جو کرتے ہیں اور ڈرتے بھی ہیں۔حضرت عائشہ صدیقہ نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا یہ مراد ہے کہ جو لوگ بدیاں کرتے ہیں اور پھر ڈرتے ہیں۔حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا نہیں۔بلکہ اس سے وہ مراد ہیں جو نمازیں پڑھتے ہیں روزے رکھتے ہیں قربانیاں دیتے ہیں اور پھر ڈرتے ہیں کہ یہ کام خدا تعالیٰ کی رضاء کے موجب اور اس کی منشاء کے مطابق ہوئے ہیں یا نہیں۔کیونکہ کسی کی نیکیاں قبول نہیں ہوتیں جب تک کہ وہ بدیوں سے نہ بچے اور اُن میں حسد اور کیمر کا مادہ نہ پایا جائے۔اللہ تعالے کی نگاہ قلوب پر ہوتی ہے۔انما يتقبل الله من المتقين - (ترجمہ: یقینا اللہ تعالیٰ صرف متقیوں سے قبول کرتے ہیں۔) (ج) ہم مبایعین کا فرض ہے کہ نیکیاں اور قربانیاں کریں اور تکبر، رعونت ، حسد اور رذیل امور سے بچیں اور ہمیشہ تو بہ واستغفار کرتے رہیں۔بعض احباب جو گفتگو کے وقت گالیوں پر اتر آتے ہیں یہ میچ نہیں کیونکہ حدیث شریف میں یہ علامت منافق کی بتائی گئی ہے۔(1) نظام سلسلہ کی اطاعت اور فرمانبرداری ضروری ہے۔نظام نام ہے خلیفہ کی اطاعت کا اور اس کے احکام کی سب سے پہلے اطاعت کر نیوالی انجمن ہی ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اس کی مشیر ہے۔خلیفہ راشد کا انجمن سے مشورہ کرنا تو ضروری ہے جیسا کہ و شاور ھم فی الامر لیکن انجمن کا مشورہ ماننا خلیفہ کے لئے ضروری نہیں۔اور انجمن کے لئے انشراح صدر سے خلیفہ کی ہر حالت میں تابعداری کرنا ضروری ہے۔