حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 231 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 231

حیات بقاپوری 231 چاہیے۔اور قدر میں نسل کا بڑھانا بھی شامل ہے۔پس اگر ایسانہ ہو تو پھر چار پائے کمزور ہوں گے اور دنیا کے کام بخوبی نہ چل سکیں گے۔اس لئے میرے نزدیک تو حرج کی بات نہیں۔ہر ایک عمل نیت پر موقوف ہوتا ہے۔ایک ہی کام جب کسی غیر اللہ کے نام پر ہو تو حرام ہے اور اگر اللہ کے لئے ہو تو حلال ہو جاتا ہے۔۱۷۔نماز میں اپنی زبان میں بآواز بلند دُعا کرنا:۔( بدر یکم اگست ۱۹۰۷ء) ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور امام اگر اپنی زبان میں مثلاً اردو میں بآواز بلند دعا مانگتا جائے اور پچھلے آمین کہتے جائیں تو کیا یہ جائز ہے جبکہ حضور کی تعلیم ہے کہ اپنی زبان میں دعائیں نماز میں کر لیا کرو۔فرمایا۔دعا کو بآواز بلند پڑھنے کی ضرورت کیا ہے۔خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے تضرعاً وخيفة ودون الجهـر مـن الـقـول (۶۰۲:۷)۔عرض کیا کہ دعائے قنوت تو بآواز بلند پڑھ لیتے ہیں۔فرمایا ہاں اوعیہ ماثورہ جو قرآن وحدیث میں آچکی ہیں وہ بے شک پڑھ لی جائیں۔باقی دعائیں جو اپنے ذوق اور حال کے مطابق ہیں وہ دل ہی میں پڑھنی چاہئیں۔( بدر یکم اگست ۱۹۰۷ء) نوٹ:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اور حضرت خلیفہ ثانی کا ہمیشہ یہی عمل رہا ہے۔۱۸۔کنوئیں کو پاک کرنا:۔سوال ہوا کہ یہ جومسئلہ ہے۔کہ جب چو با بابلی یا بیریا مرغی یا آدمی کنوئیں میں مر جائیں تو اتنے دلو پانی نکالنے چاہئیں۔اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے۔فرمایا ہمارا تو وہی مذہب ہے جو حدیث میں آیا ہے۔یہ جو حساب ہے کہ اتنے دلوز کالو اگر فلاں جانور پڑے اور اتنے فلاں جانور پڑے یہ ہمیں تو معلوم نہیں اور نہ ہی ہمارا اس پر عمل ہے۔عرض کیا گیا کہ حضور نے فرمایا ہے کہ جہاں سُنت صحیحہ سے پتہ نہ چلے وہاں حنفی فقہ پر عمل کر لو۔فرمایا فقہ کی معتبر کتابوں میں بھی کب ایسا تعین ہے۔ہاں نجات المومنین میں لکھا ہے۔سو اس میں تو یہ بھی لکھا ہے کہ سر ٹوئے وچہ دے کے بیٹھ نماز کرے کیا اس پر کوئی عمل کرتا ہے۔اور کیا یہ جائز ہے۔جب حیض اور نفاس کی حالت میں نماز منع ہے۔پس ایسا ہی یہ مسئلہ بھی سمجھ لو۔میں تمہیں ایک اصل بتا دیتا ہوں کہ قرآن مجید میں آیا ہے۔والر جز فاهجر (۲۷۴)۔پس جب پانی کی حالت اس قسم کی ہو جائے جس سے صحت کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو تو صاف کر