حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 221 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 221

حیات بقا پوری 221 اب میں ضروری سمجھتا ہوں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ کے بعض چشمدید حالات اور دیگر روایات رفاہ عامہ کے لئے تحریر کروں اللہ تعالی ان پر عا شقانہ رنگ میں عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین۔جن کے حوالے مل گئے ہیں انکو با حوالہ درج کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔باللہ التوفیق ا۔قرآن حدیث پر مقدم ہے۔ہم خدا تعالی کا پیارا اور یقینی کلام قرآن شریف پیش کرتے ہیں۔اور وہ اس کے جواب میں قرآن سے استدلال نہیں کرتے۔ہمارا مذ ہب یہی ہے۔کہ خدا تعالیٰ کے کلام کو مقدم کرو۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔جو قرآن شریف کے مخالف ہو۔ہم نہیں مان سکتے۔خواہ وہ کسی کا کلام ہو۔خدا تعالیٰ کے کلام پر ہم کسی کی بات کو ترجیح کس طرح دیں۔ہم احادیث کی عزت کرتے ہیں۔اور اپنے مخالفین سے بھی بڑھ کر احادیث کو واجب العمل سمجھتے ہیں۔لیکن یہ سچ ہے کہ ہم دیکھیں گے۔کہ وہ حدیث قرآن شریف کے متعارض یا مخالف نہ ہو۔اور محد ثین کے اپنے وضع کردہ اصولوں کی بناء پر اگر کوئی حدیث موضوع بھی ٹھیرتی ہو لیکن قرآن شریف کے مخالف نہ ہو۔بلکہ اس سے قرآن شریف کی عظمت کا اظہار ہوتا ہو تو تب بھی ہم اس کو واجب العمل سمجھتے ہیں۔اور اس امر کا پاس کریں گے۔کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہے۔لیکن اگر کوئی حدیث ایسی پیش کی جاوے۔جو قرآن شریف کے مخالف ہو تو ہم کوشش کریں گے کہ اس کی تاویل کر کے اس مخالفت کو دور کریں۔لیکن اگر وہ مخالفت دور نہیں ہو سکتی تو پھر ہم کو وہ حدیث چھوڑنی پڑے گی۔کیونکہ ہم اس پر قرآن کو نہیں چھوڑ سکتے“۔۲۔مقام حدیث:- (الحکم، ۱ اگست ۱۹۰۳ء) ہماری جماعت کا فرض ہونا چاہئے کہ اگر کوئی حدیث معارض اور مخالف قرآن اور سنت نہ ہو۔تو خواہ