حیاتِ بقاپوری — Page 204
حیات بقا پوری 204 یعنی اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مشکلات کھول دیگا، اس کو ہر ایک بات کا علم ہے۔الحمد للہ کہ اس کے بعد ایسے کوائف نمودار ہوئے کہ آپ کی صحت بھی بڑھنے لگی اور مشکلات بھی ایک حد تک حل ہو گئیں۔اس کے بعد حضرت میاں صاحب نے از راه نوازش خاکسار کو پھر یاد آوری سے ممنون فرمایا۔آپ کو ایک مشکل مرحلہ سے کامیابی و کامرانی سے گذرنے کے لئے میں نے سات آٹھ دن متواتر دعا کی۔تو : ۲۱ مئی ۱۹۵۶ء کو دعا کرتے ہوئے زبان پر جاری ہوا: اور پھر آواز آئی اور پھر ۳۰ مئی ۱۹۵۶ء کو مندرجہ ذیل کشف دیکھا کہ: صاف میں اپنے گھر کی چھت پر ایک پلنگ پر بیٹھا ہوا ہوں اور حضرت قمر الانبیاء خوب تندرست وجیہہ شکل میں جرنیلی سڑک پر لاہور سے تشریف لا رہے ہیں۔میں آپ کو دیکھتے ہی خدمت میں حاضر ہونے کے لئے اٹھ کھڑا ہوا ہوں تو نقشہ بدل گیا۔دیکھتا ہوں کہ حضرت صاجزادہ صاحب مدظلہ خوب موٹے تو انا دفتر میں کرسی پر رونق افروز ہیں۔اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس مقدمہ میں باعزت بری اور کامیاب ہیں۔“ الحمد للہ! کہ اللہ تعالیٰ نے بہت جلد آپ کو اس معاملہ میں کامیابی عنایت فرمائی۔۱۴۴ - ۱۹۵۶ء کا واقعہ ہے۔کہ ایک دن مولوی غلام حسین صاحب ایاز مبلغ سماٹرا معہ اپنی اہلیہ صاحبہ کے میرے مکان پر تشریف لائے اور اپنی لڑکی کے رشتہ کے متعلق دعائے استخارہ کی تحریک کی۔میں نے دعا کی تو القاء ہوا : عبد اللطيف یعنی جس کا نام عبد اللطیف ہے ان کے لئے یہ رشتہ موزوں ہے۔صبح انہیں اطلاع دی گئی۔جس پر ملک عبد اللطیف صاحب سے رشتہ قرار پایا۔جو واقعی موزوں نکلا۔فالحمد للہ۔۱۴۵۔ایضاً۔ان ہی دنوں کا یہ واقعہ بھی ہے۔جب کہ حیات بقا پوری کے انگریزی ایڈیشن کی اشاعت کا خیال تھا۔جس کا انگریزی ترجمہ مکرم ماسٹر علی محمد صاحب بی۔اے۔بی۔ٹی نے کیا تھا۔اس ترجمہ کے متعلق بعض بزرگان کی