حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 192 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 192

حیات بقاپوری 192 چیز کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔کہ مریض کے دماغ میں فالج کا ڈر نہ بیٹھ جائے۔ورنہ یہ صورت خطر ناک ہے۔الحمد للہ ! کہ والد صاحب نے اپنی طبیعت ہشاش بشاش رکھی اور ڈاکٹری مشورہ پر پورا عمل کیا۔پشاور چھاؤنی) محمد اسحاق بقایوری بمقام ۱۱۳ مورخه ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء کو حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کے مکان کی تکمیل کی خاطر دعا کر رہا تھا۔آپ کے مکان کی چھت ابھی باقی تھی ،مگر اس کے اخراجات مفقود تھے۔دعا کرتے ہوئے الہام ہوا: سقفًا محفوظاً اسی طرح ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کے روزگار کی کشائش کے لئے بھی دعا کی تو القا ہوا: بیڑا پار اس وقت ہر دو صاحبان کو مطلع کر دیا۔الحمد للہ ! کہ چند دنوں کے بعد ہر دو کے مقاصد بفضل خدا پورے ہو گئے۔۱۱۴ مورخه ۲۳ اگست ۱۹۵۳ء کو عزیز صلاح الدین ابن مولوی جلال الدین صاحب شمس کیلئے میڈیکل انٹرویو میں کامیابی کے لئے دعا کی تو میں نے دیکھا کہ عزیز موصوف داخلہ کے لئے فیس ادا کر رہا ہے۔اسکی اطلاع اسی وقت اس کے نانا جان خواجہ عبید اللہ صاحب کو کر دی گئی کہ انشاء اللہ العزیز موصوف داخل ہو جائے گا۔چنانچہ بفضلہ تعالیٰ ایسا ہی ہوا۔۱۱۵۔ایک دفعہ میرے لڑکے محمد اسماعیل پر محکمہ کی طرف سے ایک غلط الزام لگا دیا گیا۔اور اس کی بناء پر اگست ۱۹۵۴ء میں اسے معطل کر کے اس کی انکوائری شروع ہوگئی۔اس پر میں نے اس کی باعزت بریت کیلئے دعائیں کرنا شروع کر دیں۔جس کے نتیجہ میں متعدد بار بذریعہ رویا اور الہاموں کے اس کا انجام مجھے بتایا گیا: (1) ایک موقعہ پر دیکھا کہ محمد اسماعیل ریل گاڑی سے اترا ہے اور بہت سفید لباس پہنے ہوئے ہے اور خوشی سے مسکرا رہا ہے۔اس کے دانت بہت سفید اور چمکیلے ہیں۔اس سے میں نے سمجھا کہ انشاء اللہ انجام بخیر ہوگا۔(ب) پھر ایک اور موقعہ پر دیکھا کہ میں ایک گھوڑی پر سوار ہوں۔جب اسے دوڑانے لگا تو کاٹھی سے