حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 94 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 94

حیات احمد ۹۴ جلد پنجم حصہ دوم تھے تو حضرت اقدس نے دریافت کیا کہ کیا انہوں نے پورے طور پر ہمارے مقصد کو سمجھ لیا ہے جس پر سیاح مذکور نے کہا کہ ہاں میں نے خوب سمجھ لیا ہے اور اس نے وعدہ کیا کہ جہاں کہیں میں جاؤں گا ان باتوں کا تذکرہ کروں گا۔“ سلک مروارید کی تحریک (الحکم مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه۱) میری پہلی تالیف سلک مروارید مستورات کے لئے حضرت اقدس نے اسی سفر میں تحریک فرمائی اور مجھے یہ سعادت اور شرف حاصل ہوا کہ میں نے دوسرے دن سیر میں کتاب کا مسودہ پیش کر دیا جو حضور نے پسند فرمایا۔اور وہ کتاب بِحَمدِ اللہ مقبول ہوئی۔ثُمَّ الْحَمْدُ لِلہ میں اس واقعہ کا ذکر تحديث بالنعمت کے طور پر میں سلسلہ واقعات ۱۸/ نومبر ۱۹۰۱ء میں کر رہا ہوں۔وَلَا فَخْرَ واپسی پر حضرت اقدس نے نواب صاحب کو خطاب کر کے فرمایا۔میں سنتا رہتا ہوں کہ آپ اپنے اعزاء کو وقتافوقتا تبلیغ کرتے رہتے ہیں یہ بہت ہی عمدہ بات ہے ہر وقت انسان کو ایسی فکر کرنا چاہیے کہ جس طرح ممکن ہو عورتوں اور مردوں کو اس امر الہی سے اطلاع کر دیوے۔حدیث میں آیا ہے کہ اپنے قبیلہ کا شیخ اسی طرح سوال کیا جائے گا جیسے کسی قوم کا نبی۔غرض جو موقع مل سکے اسے کھونا نہیں چاہیے، زندگی کا کچھ اعتبار نہیں ہوتا۔رسول اللہ ﷺ کو جب وَانْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ کا حکم ہوا تو آپ نے نام بنام سب کو خدا کا پیغام پہنچا دیا ایسا ہی میں نے بھی کئی مرتبہ عورتوں اور مردوں کو مختلف موقعوں پر تبلیغ کی ہے۔اور اب بھی کبھی گھر میں وعظ سنایا کرتا ہوں۔میں نے ارادہ کیا تھا کہ عورتوں کے لئے ایک قصہ کے پیرا یہ میں سوال وجواب کے طور پر سارے مسائل آسان عبارت میں بیان کئے جاویں۔مگر مجھے اس قدر فرصت الشعراء: ۲۱۵