حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 451 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 451

حیات احمد ۴۵۱ جلد پنجم حصہ اول احمدی نام تجویز ہوا حضرت اقدس کی مجلس میں اکثر ذکر آتا تھا کہ سلسلہ عالیہ کے افراد کے لئے ایک نام تجویز فرمایا جائے اور بعض اوقات یہ بھی ذکر آتا کہ ان کا ایک لباس یا نشان تجویز فرمایا جائے جس سے ہر احمدی دوسرے کو شناخت کرلے اور اس طرح پر محبت و اخلاص پیدا ہو لیکن جب ۱۹۰۱ء کی مردم شماری کا اعلان ہوا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی توجہ اس طرف منعطف کر دی اور آپ نے اپنی جماعت کے افرادکوارشاد فرمایا کہ وہ مردم شماری میں اپنا نام خانہ فرقہ مذہب میں احمدی لکھوائیں۔چنانچہ آپ نے ۱۴ نومبر ۱۹۰۰ء کو ایک اشتہار کے ذریعہ اس کا اعلان فرمایا اور اس نام کے رکھنے کے اسباب اور وجوہ بھی بیان فرمائے جن کا اقتباس درج ذیل ہے۔چونکہ اب مردم شماری کی تقریب پر سرکاری طور پر اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ ہر ایک فرقہ جو دوسرے فرقوں سے اپنے اصولوں کے لحاظ سے امتیاز رکھتا ہے علیحدہ خانہ میں اس کی خانہ پری کی جائے اور جس نام کو فرقہ نے اپنے لئے پسند اور تجویز کیا ہے وہی نام سرکاری کاغذات میں اس کا لکھا جائے۔اس لئے ایسے وقت میں قرین مصلحت سمجھا گیا ہے کہ اپنے فرقہ کی نسبت ان دونوں باتوں کو گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں یاد دلایا جائے اور نیز اپنی جماعت کو ہدایت کی جائے کہ وہ مندرجہ ذیل تعلیم کے موافق استفسار کے وقت لکھوائیں اور جو شخص بیعت کرنے کے لئے مستعد ہے گوا بھی بیعت نہیں کی اس کو بھی چاہیے کہ اس ہدایت کے موافق اپنا نام لکھوائے اور پھر مجھے کسی وقت اپنی بیعت سے اطلاع دے دے۔یادر ہے کہ مسلمانوں کے فرقوں میں سے یہ فرقہ جس کا خدا نے مجھے امام اور پیشوا اور رہبر مقررفرمایا ہے ایک بڑا امتیازی نشان اپنے ساتھ رکھتا ہے اور وہ یہ کہ اس فرقہ میں تلوار کا جہاد بالکل نہیں اور نہ اس کی انتظار ہے بلکہ یہ مبارک فرقہ نہ ظاہر طور پر نہ پوشیدہ طور پر جہاد کی تعلیم کو ہرگز جائز نہیں سمجھتا اور قطعاً اس بات کو حرام جانتا ہے کہ دین کی