حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 426 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 426

حیات احمد ۴۲۶ جلد پنجم حصہ اول غرض یہ طریق فیصلہ ہے جس سے تینوں علامتیں متذکرہ بالا جو صادق کے لئے قرآن میں ہیں ثابت ہو جائیں گی یعنی فی البدیہ عربی نویسی سے جس کے لئے بجز ایک گھنٹہ کے سوچنے کے لئے موقع نہیں دیا جائے گا۔فریق غالب کا وہ مابہ الامتیاز ثابت ہوگا جس کا نام فرقان ہے اور قرآنی معارف کے لکھنے سے وہ علامت متحقق ہو جائے گی۔جو آیت لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کا منشا ہے اور دعا کے قبول ہونے سے جو پیش از مقابلہ فریقین کریں گے فریق غالب کا حسب آیت ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم مومن مخلص ہونا بپایہ ثبوت پہنچے گا اور اس طرح پر یہ امت تفرقہ سے نجات پا جائے گی چاہیے کہ اس اشتہار کے وصول کے بعد جس کو میں رجسٹری کرا کر بھیجوں گا مہر علی شاہ صاحب دس دن تک اپنی منظوری سے مجھے اطلاع دیں کیے لیکن ضروری ہوگا کہ یہ اطلاع ایک چھپے ہوئے اشتہار کے ذریعہ سے ہو جس پر میرے اشتہار کی طرح ہمیں معزز لوگوں کی گواہی ہو اور بحالت مغلوبیت اپنی بیعت کا اقرار بھی درج ہو۔یادر ہے کہ مقام بحث بجز لا ہور کے کہ جو مرکز پنجاب ہے اور کوئی نہ ہوگا اور ایک ہفتہ پہلے مجھے بذریعہ رجسٹری شدہ خط کے اطلاع دینا ہوگا تا اسی جگہ حاضر ہو جاؤں اگر میں حاضر نہ ہوا تو اس صورت میں میں بھی کا ذب سمجھا جاؤں گا۔انتظام مکان جلسہ پیر صاحب کے اختیار میں ہوگا اگر ضرورت ہوگی سے تو بعض پولیس کے افسر بلا لئے جائیں گے هَذَا مَا أَرَانِيُّ رَبِّي رَبُّ السَّمَوَاتِ الْعُلَى فَادْعُوكَ يَا قَرْنِي عَلَى بَصِيرَةٍ مِنْ رَّبِّى وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ تَخَلَّفَ مِنَّا أَوْأَبَى۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِى يَسْمَعُ وَيَرَى خاکسار الواقعة: ٨٠ سے دس دن تک پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف سے اشتہار کا شائع ہو جانا ضروری ہے لیکن بلحاظ ضمیمہ اس اشتہار کے تمام علماء کی اطلاع کے لئے مقابلہ اشتہار سے ٹھیک ٹھیک ایک مہینہ ہوگا۔منہ سے اگر پیر صاحب تجویز مکان سے دستکش ہوں تو پھر یہ تجویز میرے ذمہ ہوگی۔منہ