حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 310 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 310

حیات احمد ۳۱۰ جلد پنجم حصہ اول جاویں گے۔اُس کو پرواہ نہ ہوگی پھر میں نے عرض کی کہ نام ونشان یا جگہ بتاؤ۔فرمانے لگے کہ نہیں بتا تا ہوں۔مولوی محمد بیٹی صاحب یہاں پر لکھتے ہیں کہ اس میں ( یعنی بیان بالا میں ) میں نے ایک حرف زیر و بالا نہیں کیا ہاں اس کی تقریر افغانی میں ہے۔(ب) دوسرا شخص مسمی گلزار قوم افغان ساکن موضع بڑا بیر علاقہ پشاور حال از ٹوپی قریب کوٹھہ شریف۔یہ شخص بہت مدت حضرت صاحب کی خدمت میں رہا ہے قسم کھا کر کہتا ہے کہ ایک دن حضرت صاحب عام مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے اور طبیعت اس وقت بہت خوش و خرم تھی۔فرمانے لگے کہ میرے بعض آشنا مہدی آخرالزمان کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور اس کی باتیں اپنے کانوں سے سنیں گے۔فقط ( الحکم مورخه ۱ مارچ ۱۹۰۰ء صفیه ) مولوی محمد بیچی صاحب اس خط کے ختم کرنے کے بعد لکھتے ہیں وَاللَّهِ بِاللَّهِ ثُمَّ تَاللهِ ان دونوں شخصوں نے اسی طرح گواہی دی ہے۔( ج ) مرزا محمد اسماعیل صاحب سابق ڈسٹرکٹ انسپکٹر مدارس بنوں ہیں جنہوں نے معرفت سید سرور شاہ صاحب پروفیسر مشن کالج حال مدرس اعلی مدرسہ احمدیہ قادیان بیان کیا کہ میں نے حضرت کوٹھہ والے صاحب کو کہتے سنا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ مہدی آخر الزمان پیدا ہو گیا ہے ابھی ان کا ظہور نہیں ہوا اور جب پوچھا گیا کہ نام کیا ہے تو فرمایا کہ نام نہیں بتاؤں گا مگر اس قدر بتا تا ہوں کہ زبان اس کی پنجابی ہے۔حضرت عزیز الواعظین مولوی غلام امام صاحب کی شہادت حضرت مولوی غلام امام صاحب عزیز الواعظین کے نام سے مشہور تھے وہ اصل باشندہ یو۔پی ( شاہ جہانپور) کے تھے بڑے عالم تو نہ تھے مگر اللہ تعالیٰ کے مبشرات والہامات سے بہرہ ور تھے متقی اور اعلیٰ درجہ کے ایماندار بزرگ تھے وہ ایک چیف انجینئر کے ملازم تھے اور صاحب موصوف ان کا خاص احترام کرتا تھا اس لئے کہ اس نے خود ان کے کشوف والہامات کا تجربہ کیا تھا اور وہ بطور ایک