حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page iii of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page iii

نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض ناشر حضرت امام الزمان مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت و سوانح پر حضرت مولانا شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب اسدی کی تصنیف حیات احمد کی جلد پنجم کا حصہ اوّل شائع ہو کر ہدیہ قارئین ہے اس میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سال ۱۸۹۸ء سے سال ۱۹۰۰ء تک کے سوانح درج ہیں۔حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی نے حیات احمد کے بارہ میں ارشاد فرمایا تھا کہ 66 یہ کتاب ہر احمدی گھر میں ہونی چاہیے وہ خواندہ ہو یا نا خواندہ۔“ مامور ومرسل کے سوانح کو پورے ذوق اور انہماک کے ساتھ پڑھنا، اسے دلنشیں کرنا اور اس کے مضامین کو ذہن میں مستحضر رکھ کر ان کو حرز جان بنانا راہ فلاح و نجات ہے۔امید ہے پڑھنے والوں کے لئے اس میں ہدایت و راہنمائی کا کافی سامان ہوگا۔اللہ تعالیٰ احباب کو اس سے مستفیض ہونے کی توفیق بخشے۔آمین محترم محمد یوسف شاہد صاحب مربی سلسلہ اور محترم عدیل خرم صاحب مربی سلسلہ نے کتاب کے موجودہ ایڈیشن کی ترتیب و تیاری میں بھر پور حصہ لیا۔اسی طرح دیگر دوستوں نے بھی اپنے اپنے دائرہ میں معاونت کی ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے۔آمین خالد مسعود ناظر اشاعت