حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 280
حیات احمد ۲۸۰ جلد پنجم حصہ اول جاؤ یک پنتھ دو کاج ہو جائیں گے مصر بھی جانا ہو جائے گا اور خدا کے مسیح کی بات بھی پوری ہو جائے گی اگر چہ جو کام میں شروع کرنا چاہتا ہوں وہ بڑا سرمایہ چاہتا ہے اور جو میرے پاس ہے وہ بہت کم۔مگر انہوں نے خدا پر بھروسہ کرنے کی تعلیم دی اور مجھے اور میرے بھائی ابراہیم کو روانہ کیا پس اس طرح سے یہ تحریک ہوئی اور یہ فخر میرے حصہ میں آیا اگر چہ اس راستے سے کئی صعوبتیں پہنچیں مگر خدا نے منزل مقصود پر پہنچا دیا۔نصیبین کہاں ہے عراق کی سرحد کے قریب سے ایک طرف سے ایران کا علاقہ شروع ہو جاتا ہے دوسری طرف شام کا بیچ میں ترکی کی حدود آ جاتی ہیں آج کل نصیبین ترکی کی حدود میں واقع ہے ان حدود کو واضح کرنے کے لئے ایک نقشہ دے دیتا ہوں۔حد و دشنام قاش لی نصیین (حدود ترکی) حد عراق حدود ایران موصل میں چونکہ نقشہ نویس نہیں ہوں اس لئے میری غرض یہاں نقشہ بنانا نہیں بلکہ حدود دکھائے ہیں۔قرآن کریم میں نصیبین کا ذکر نصیبین ایک بہت پرانا قصبہ چلا آتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ کسی زمانہ میں وہاں کے لوگ بہت مالدار اور متمدن تھے قصبہ کی پرانی عمارتیں اس امر پر مکمل بشارت ہیں۔اس قصبہ کا ذکر قرآن کریم میں بھی آتا ہے جیسے فرمایا۔قُل أُوحِيَ إِلَى أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا الجن: ٢