حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 272
حیات احمد ۲۷۲ جلد پنجم حصہ اول سوان کی آمد و رفت کے اخراجات کا انتظام ضروری ہے ایک ان میں سے مرزا خدا بخش صاحب ہیں اور یہ ہمارے ایک نہایت مخلص اور جان شار مرید ہیں جو اپنے شہر جھنگ سے ہجرت کر کے قادیان میں آرہے ہیں اور دن رات خدمت دین میں سرگرم ہیں اور ایسا اتفاق ہوا ہے کہ مرزا صاحب موصوف کا تمام سفر خرچ ایک مخلص با ہمت نے اپنے ذمہ لے لیا اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام ظاہر کیا جائے مگر دو آدمی اور ہیں جو مرزا صاحب کے ہم سفر ہوں گے ان کے سفر خرچ کا بندوبست قابل انتظام ہے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۱۱ تا ۳۱۴ طبع بار دوم )