حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 441
حیات احمد ۴۴۱ مگر نتیجہ کیا ہوا وہی جو ہمیشہ سے اس پہلوان رب جلیل کی للکار کا ہوتا ہے کہ آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہزار روپیہ کا انعام ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے جلد چهارم جب اس مقابلہ پر بھی کوئی نہ آیا تو آپ نے عیسائی صاحبان پر مزید اتمام حجت کے لئے ان کو اپنے نشانات تائیدی کے مقابلہ میں یسوع ( آپ اس نام کو عیسائیوں کے مسلّمہ نام سے مخاطب کرتے ہیں اس سے قرآن کریم کا مذکورہ مسیح ابن مریم نہیں جو اللہ تعالیٰ کا بندہ اور برگزیدہ رسول تھا) کے نشانات ( معجزات ) کو پیش کرو۔چنانچہ آپ نے یہ اعلان کیا۔ہزار روپیہ کے انعام کا اشتہار میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار روپیہ بطور انعام دوں گا میں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تختلف نہیں ہوگا۔میں ایسے ثالث کے پاس یہ روپیہ جمع کرا سکتا ہوں۔جس پر فریقین کو اطمینان ہو۔اس فیصلہ کے لئے غیر مذہب والے منصف ٹھیرائے جائیں گے۔درخواستیں جلد آنی چاہئیں۔الراق عیسائی صاحبوں کا دلی خیر خواہ میرزا غلام احمد قادیانی تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحہ ۲۰۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۱۷ طبع بار دوم )